yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

چارسدہ یونیورسٹی پر حملہ، پاکستان پر حملہ

Yes 2 Webmaster January 21, 2016January 21, 2016 1 min read
Terrorist Attack on a university in Charsadda
Share this:
Terrorist Attack on a university in Charsadda
Terrorist Attack on a university in Charsadda

تحریر: ایم ایم علی
ایک بار پھر اسلام، پاکستان،امن اور تعلیم کے دشمن چار سدہ میں باچا خان یونیورسٹی پہ حملہ آورہوئے ہیں، آپریشن ضرب عضب نے دہشت گردوں کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے اور اب وہ نسبتاًآسان ہدف کو اپنا نشانہ بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔ خیبر پختون خواہ میں آرمی پبلک سکول کے بعد یہ دوسرا بڑا حملہ ہے جو تعلیمی ادارے پر ہوا ہے، دہشت گرد ضرب عضب کے کامیاب آپریشن کے بعد تعلیمی اداروں کو نشانہ بنا کر یہ تاثر دینے کی کوشش کر رہے ہیں کہ وہ اب بھی پاکستان میں خوف کی فضا قائم کر سکتے ہیں۔

بادی النظرمیںپچھلی ایک دہائی سے وطن عزیزکو بدترین دہشت گردی کا سامنا ہے ان گنت دہشت گردی کے واقعات میں سینکڑوں مائوں کی گودیںاجڑ چکی ہیں سینکڑوں بہنیں اپنے بھائی کھوچکی ہیںاور سینکڑوں سہاگنوں کے سہاگ اس دہشت گردی کی بھینٹ چڑ چکے ہیں اس کے علاوہ سینکڑوں افراد اپنے جسم کے کئی اعضا سے ہمیشہ کیلئے محروم ہو چکے ہیں ۔لیکن آفرین ہے اس قوم پر کہ جس نے اس بدترین دہشت گردی کا سامنا بھی نہایت ہی ہمت و استقلال سے کیا ہے، بزدل دہشت گرد لاکھ کوششوں کے باوجود اس قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکے۔

جب سفاک دہشت گردوں نے دیکھا کہ یہ قوم کسی صورت بھی ہماری سفاکانہ دہشت گردی سے حوصلہ ہار نے والی نہیں توان سفاک دہشت گردوں نے پہلے تو آرمی پبلک سکول کے معصوم بچوں پر حملہ کیا اور پاکستانی قوم کے حوصلے پست کرنے کی ناکام کوشش کی لیکن دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے نے نہ صرف سیاسی و عسکری قیادت کو ایک پلیٹ فارم پہ لا کھڑا کیا بلکہ پوری پاکستانی قوم یک جان اور یک زبان ہوکر سفاک دہشت گردوں کے سامنے اٹھ کھڑی ہوئی۔
اور پھر دن بدن یہ سفاک دہشت گرد کمزور سے کمزور تر ہوتے چلے گئے۔

Terrorism
Terrorism

باچا خان یونیورسٹی میں دہشت گرد پاکستانی قوم کو ایک بار پھر آرمی پبلک سکول جیسا زخم دینے آئے تھے لیکن اس بار ، وہ اپنے مقصد میں بری طرح ناکام ہوئے اور پاکستان کے سیکورٹی ادروں کی بروقت اور موثر کاروائی نے ان دہشت گردوں کے تمام ناپاک ارادوں کو خاک میں ملا دیا اب تک کی اطلاعات کے مطابق یہ چار دہشت گرد تھے جنہوں نے اپنے جسموں پر خود کش جیکٹیں باندھ رکھی تھیں اور یہ خود کار اور جدید اسلحے سے لیس تھے بظاہر تو ان کا ارادا یونیورسٹی کے اند ر بڑے پیمانے پر جانی نقصان پہچانے کا تھا لیکن سیکورٹی اداروں کی بروقت جوابی کاروائی نے ان دہشت گردوں کو بڑی کاروائی کرنے کا موقع ہی نہ دیا اور چاروں کو جہنم واصل کر دیا یہاں ایک بات اور قابل ذکر یہ ہے کہ ان چاروں دہشت گروں میں سے کوئی ایک بھی اپنی خودکش جیکٹ کو بلاسٹ نہیں کر سکا اور اگر خود کش جیکٹس بلاسٹ ہو جاتیں تو جانی نقصان میں مزید اضافہ ہو سکتا تھا۔

قارئین کرام! ہمارے ملک میں جب بھی کوئی دہشت گردی کا واقعہ پیش آتا ہے تو پورے ملک میں سیکورٹی سخت کر دی جاتی ہے ،لیکن پھر چند ہفتوں بعد سیکورٹی معمول پر آجاتی اور پھر کوئی ناخوشگوار سانحہ ہو جاتا ہے ،میڈیا نیوز کے مطابق کچھ دن پہلے سے ہی اسطرح کی خبریں گردش کر رہی تھیں کے باچا خان یونیورسٹی سمیت خیبر پختون خواہ کے دیگر تعلیمی اداروں میں دہشت گردی کا خطرہ ہے ، اور دہشت گرد کسی تعلیمی ادارے کو اپنا نشانہ بنا سکتے ہیں،یہاں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اس کے باوجود باچا خان یونیورسٹی میں سیکورٹی کے خاطر خواہ انتظامات کیوں نہیں کئے گئے ؟ کسی بھی دہشت گردی کے واقعہ کے بعد حکام کی جانب سے کہا تو جاتا ہے کہ سیکورٹی کے انتظامات مکمل تھے لیکن اگر سیکورٹی مکمل اور سخت ہو تو پھر اس طرح کے واقعات کا رونما ہونا تقریباً ناممکن ہوتا ہے۔

یہاں ایک بات قابل ذکر یہ ہے کہ اس بار تحریک طالبان کی جانب سے بھی اس واقعہ میں ملوث ہونے کی تردید کی گئی ہے اور انہوں نے اس واقعہ کی مذمت کی ہے ،لیکن دوسری طرف ہمارے ہمسایہ ملک بھارت کا میڈیا تو ہر حال میں اس واقعہ کا ذمہ دار تحریک طالبان کو ٹھہرانے کی کوشش میں لگا ہوا ہے ،یار لوگوں کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا کا تحریک طالبان کو ہر حال میں اس واقعہ میں ملوث کرنے کی کوشش کرنا چور کی داڑھی میں تنکے والی بات ہے ،کیونکہ یار لوگوں کا خیال ہے کہ یہ واقعہ پٹھانکوٹ واقعہ پر بھارت کی طرف سے ردعمل بھی ہوسکتا ہے اور ویسے بھی پٹھانکوٹ میں حملے کے بعد بھارتی وزیر دفاع نے پاکستان کو کھلی دھمکی دی تھی لیکن ہماری حکومت اور سیکورٹی ادارے ناجانے کیوں اس دھمکی کو نظر انداز کر گئے۔

قارئین ،اس بات میں تو کسی شک کی کوئی گنجائش نہیں ہے کہ بھارت ہمارا ازلی دشمن ہے بھارت کی خفیہ ایجنسی (را) پاکستان میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات میں ملوث ہوتی ہے اور بھارت پاکستان میں دہشت گروں کی حمایت کرتا ہے اس بات کے ثبوت بھی ہماری حکومت اور سیکورٹی اداروں کے پاس موجود ہیں سا بقہ وزیر داخلہ رحمان ملک کا بھی کہنا ہے کہ باچا خان یونیورسٹی حملے میں را ،ملوث ہے، لیکن ان سب کے باوجود ہم آج بھی بھارت سے اچھے تعلقات کے خوہش مند ہیں ،اس بات سے تو کسی اختلاف نہیں کہ ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنایا جانا چاہئے لیکن جانتے بوجھتے ہوئے بھی خاموشی اختیار کی جائے یہ بات ہر ذی شعور کی سمجھ سے باہر ہے۔ اس کے بر عکس اگر بھارت میں کوئی معمولی سا واقعہ بھی ہو جائے تو وہ آسمان سر پر اٹھا لیتا اور پاکستان پر الزام تراشی شروع کر دیتا ہے۔

بھارت کی ایجنسی (را) نے افغانستان میں باقاعدہ ٹرینگ کیمپ بنا رکھے ہیں جہاں دہشت گروں کو تیار کیا جاتا ہے اور پھر ان کو پاکستان کے خلاف استعمال کیا جاتا اور پھر کرائے کے ٹٹووں کے ذریعے دہشت گردی کے واقعات کی ذمہ داری قبول کروائی جاتی اور یوں اصل دشمن نظروں سے چھپ جاتا ہے ۔اب وقت آ گیا ہے کے جس طرح سیاسی و عسکری قیادت اور عوام دہشت گردوں کے خلاف متحد ہوئی ہے اسی طرح ان دہشت گردوں کی پشت پناہی کرنے والے ممالک کے خلاف بھی متحد ہو کر ان کو منہ توڑ جواب دے اور اس میں پاکستانی میڈیا کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا اور سب کو مل کر دہشت گردوں کی پشت پناہی کرنے والوں کو بے نقاب کرنا ہوگا۔ کیونکہ جتنے بڑے مجرم دہشت گرد ہیں اتنے ہی بڑے مجرم ان کی پشت پناہی کرنے والے بھی ہیں۔

Bacha Khan University Attack
Bacha Khan University Attack

قارئین کرام! باچا خان یونیورسٹی پر حملے کی ٹائمینگ بھی بہت اہم ہے یہ حملہ اس وقت کیا گیا جب پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت سعودی عرب ایران میں تنازع کے حل کیلئے ثالثی کا کردار ادا کر رہی تھی اور سعودیہ اور ایران کے دورے پر تھی پاکستان مصالحتی کردار کو پوری دنیا میں سرا جارہا تھا اور انٹر نیشنل میڈیا کی جانب سے وزیر اعظم پاکستان اور سپہ سالار پاکستان کے دورے کو نہائت ہی کامیاب دورہ قرار دیا جا رہا تھا ،ایسے میں اس واقعہ نے تمام عالمی میڈیا کی توجہ اپنی جانب کھینچ لی۔

یہاں پر یہ بھی دیکھنا ہوگا کہ وہ کون سی قوتیں ہیں جو نہیں چاہتیں تھیں کہ عرب ایران میں معاملات حل ہوں اور دونوں ملک کسی بڑی کاروئی سے باز رہیں ، پاکستان نے تو اپنا فرض سمجھتے ہو ے عرب ایر ان تنازع میں مصالحتی کردار بخوبی سر انجام دیا ،لیکن اب یہ بھی دیکھنا ہوگا کہ جو قوتیں کسی بھی صورت عرب اور ایران میں مصالحت نہیں چاہتی تھیں کیا وہ پاکستان کے اس مصالحتی کردار کو برداشت کر پائیں گی۔ قارئین کرام! چارسدہ میں باچا خان یونیورسٹی پر حملہ صرف ایک تعلیمی ادارے پر حملہ نہیں بلکہ پورے پاکستان پر حملہ ہے ،اور دہشت گردوں کو اس کا جواب دینے کیلئے ایک بار پھر پورے پاکستان کو متحد ہونا ہو گا۔

MM Ali
MM Ali

تحریر: ایم ایم علی

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Solar System
Previous Post کائنات میں زمین کی حثیت
Next Post مذہبی امور کے وزیر مملکت پیر محمد امین الحسنات سالزبرگ کے میئر کی خصوصی دعوت پر سالزبرگ تشریف لائے
Peer Mohammad Amin Ul Hasnat Salzburg Arrived

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.