counter easy hit

سانحہ پشاور :اسلامی جمعیت طلبہ کراچی کا پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ

 Islami Jamiat Talaba

Islami Jamiat Talaba

کراچی (یس ڈیسک) سانحہ پشاور کے حوالے سے اسلامی جمعیت طلبہ کراچی نے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ جس میں قیم جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ، امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن اور ناظم اسلامی جمعیت طلبہ کراچی حافظ محمد بلال سمیت سینکڑوں طلبہ نے شرکت کی۔ طلبہ پاکستان کی حمایت میں پلے بورڈ اٹھائے پاکستان کی حمایت میں نعرے لگا رہے تھے۔ اس موقع پر قیم جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سانحہ پشاور کی سخت ترین مزمت کرتے ہیں اور شہید ہونے والے افراد کے لواحقین کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں، سینکڑوں طلباء کی شہادت پوری امت مسلمہ کے لئے ایک سانحہ ہے۔

ناظم اسلامی جمعیت طلبہ کراچی نے طلبہ سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ہم سانحہ پشاور کے موقع پر شہید ہونے والے افراد سے اظہار یکجہتی اور اس بزدلانہ واقع پر دہشت گرد عناصر کے خلاف احتجاجی مظاہر ہ کرنے یہاں آئے ہیں ،یوم سقوط ڈھاکا کو اس واقعے کا رونما ہونا اس بات کی کڑی ہے کہ بیرون ملک دشمن عناصرپاکستان میںسر گرم ہیں، ہم رائج الوقت حکومت سے یہ اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس واقعے کا فی الفور نو ٹس لے، وفاقی و صوبائی حکومت سے اپیل کرتے ہیں

وہ سیاسی اختلافات سے بالائے طاق ہو کر اس مشکل گھڑی میں لوحقین کا ساتھ دیں اور ان کی ہر ممکن ضروریات کو پورا کیا جائے۔ اسلامی جمعیت طلبہ کے کارکن اس مشکل گھڑی میں پشاور میں اسکول کے بچوں کے لواحقین کے ساتھ کھڑے ہیں، زیادہ افسوس تو اس بات کا ہے کہ یہ واقعہ عین سقوط ڈھاکا کے دن ہی کیا گیا ہے کہ جس دن دشمن نے مشرقی پاکستان کو مغربی پاکستان سے علیحدہ کر دیا تھااور اس وقت بھی البدر کے نو جوان دفاع پاکستان کی خاطر پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے تھے،آج ایک بار پھر 16 دسمبر کو ہی سینکڑوں کی تعداد میں معماران وطن کی شہادت در اصل پاکستان کا روشن مستقبل تباہ کرنے کی سازش ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس افسوس ناک واقعے کی بنا پر کل اسلامی جمعیت طلبہ ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں یوم سیاہ منائے گی۔