counter easy hit

ملک بھر میں سانحہ پشاور کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے خصوصی تقاریب کا اہتمام

Peshawar across the country to pay tribute

Peshawar across the country to pay tribute

خیبر تا کراچی لاہور سے کوئٹہ تک پورے پاکستان میں شہید ہونے والے معصوم بچوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ملک کے ہر چھوٹے بڑے شہر میں تقاریب ہوئیں
لاہور (یس اُردو) ملک بھر میں سانحہ پشاور کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے خصوصی تقاریب کا اہتمام کیا گیا اور شمعیں روشن کی گئیں۔خیبر تا کراچی لاہور سے کوئٹہ تک پورے پاکستان میں سانحہ اے پی ایس کے شہدا ء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے تقاریب منعقد کی گئیں اس موقع پر پوری قوم نے متحد ہو کر معصوم شہیدوں کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے دہشت گردی کو شکست دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ شہید ہونے والے معصوم بچوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ملک کے ہر چھوٹے بڑے شہر میں تقاریب ہوئیں ۔
اسلام آباد میں فضائیہ انٹر کالج میں بھی معصوم شہدا کی لا زوال قربانیوں کو طلبہ نے اپنے انداز میں پرفارم کیا ، تقریب میں ائیر مارشل سعید محمد خان اور فضائیہ کے اعلی حکام نے شرکت کی ، تقریب میں شہدا بچوں کے لیے دعا بھی کی گئی۔لاہور کینٹ کے گیریژن سکول میں شہدائے اے پی ایس کی یاد میں تقریب منعقد کی گئی ، تقریب میں کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل صادق علی نے شرکت کی ۔گورنمنٹ ڈگری کالج نارتھ کراچی میں بھی تقریب منعقد کر کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ، تقریب میں صوبائی وزیر نثار کھوڑو اور ایم کیو ایم کے رہنما خواجہ اظہار الحسن نے شرکت کی، طلبا و طالبات نے شہدائے اے پی ایس کی قربانی کو اجاگر کرنے کیلئے خاکے بھی پیش کیے۔کوئٹہ میں گیریژن اکیڈمی میں تقریب منعقد کی گئی جس میں طلبا و طالبات اور خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی ، تقریب میں شمعیں روشن کر کے شہداء کے ورثا سے اظہار یکجہتی کیا گیا۔ملتان میں بھی آرمی پبلک اسکول پشاور کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے تقریب کا اہتما م کیا گیا جس میں کور کمانڈر ملتان لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم اور مختلف اسکولز کے بچوں نے یاد گارِ شہدا ء پر پھول چڑھا ئے ۔