counter easy hit

سانحہ پشاور :بلوچستان بار ایسوسی ایشن کا عدالتوں میں پیش نہ ہونے کا اعلان

Peshawar: Balochistan Bar Association declared

Peshawar: Balochistan Bar Association declared

صوبے بھر کی عدالتوں میں کسی کیس کی سماعت نہیں ہوئی ، بچوں کی قربانی نے قوم کو متحد کر دیا :صدر بار بلال انور کاسی
کوئٹہ (یس اُردو) سانحہ پشاور کے شہدا کی برسی پر بلوچستان بار ایسوسی ایشن کاعدالتوں میں پیش نہ ہونے کا اعلان صوبے بھر کی عدالتوں میں کیسز کی سماعت نہیں ہو رہی ۔
بلوچستان بار ایسوسی ایشن نے سانحہ پشاور کے شہدا کی برسی اور ان شہدا کی قربانی کی یاد میں عدالتوں میں پیش نہ ہونے کا اعلان کیا جس کے تحت صوبے بھر کی عدالتوں میں وکلاء پیش نہیں ہوئے اور عدالتوں میں کیسز کی سماعت نہیں ہوئی ۔ سانحہ اے پی ایس کے شہدا کی برسی پر بلوچستان بار ایسوسی ایشن کے صدر بلال انور کاسی کا کہنا تھا کہ سانحہ اے پی ایس کے شہدا کو سلام پیش کرتے ہیں ۔ بچوں کی قربانی نے قوم کو متحد کر دیا ۔ انہوں نے کہا یہ ایک ایسا دلخراش واقعہ ہے جو ذہنوں پر ہمیشہ نقش رہے گا تاہم اس واقعے نے پوری قوم کو ایک طاقت بنا دیا ۔