counter easy hit

بریکنگ نیوز: مسلم لیگ (ن) پرویز الہی کو وزیراعلیٰ پنجاب بنا کر کونسی بڑی چال چلنے والی ہے ؟ خبر آتے ہی پوری پی ٹی آئی میں ہلچل

لاہور (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناءاللہ خان نے پنجاب میں حکومت بنانے کیلئے مسلم لیگ ق کے ساتھ الائنس بنانے کے آپشن کو اوپن قرار دے دیا۔ انہوں نے اشاروں کنایوں میں سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی کو وزارت اعلیٰ دینے کی بات بھی کردی۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے

صندل خٹک کیخلاف تحقیقات کس شخصیت کی درخواست پر ہو رہی ہیں؟ اہم انکشاف

 

رانا ثناءاللہ خان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن میں پرویز الہٰی کیلئے نرم گوشہ موجود ہے، جہاں تک چوہدری برادران سے رابطے کا تعلق ہے تو وہ سیاست میں رواداری کے قائل رہے ہیں، جب ان کی حکومت تھی تب بھی وہ سیاسی رواداری کو ملحوظ خاطر رکھتے تھے، ہمارے ان کے ساتھ رابطے موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ ق لیگ کو پی ٹی آئی سے شکایات ہیں، پنجاب میں گورننس کا بریک ڈاؤ ن ہوچکا ہے ،اس سے اگلا سٹیپ انارکی ہے، اگر صوبے میں ایسے حالات ہوتے ہیں تو سب کیلئے تباہی ہوگی، ایسی صورت میں پی ٹی آئی میں سوچ ہے کہ عثمان بزدار کی حکومت میں تبدیلی آنی چاہیے۔رانا ثناءاللہ خان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی میں کسی نہ کسی بہانے سے گروپنگ ہورہی ہے،

رابی پیرزادہ کی ایک اورویڈیو وائرل، دیکھنے والے حیران رہ گئے

اگر ق لیگ الائنس سے باہر آتی ہے تو ن لیگ اس بارے میں سوچ سکتی ہے، اس حکومت کو پارلیمانی اور جمہوری طریقے سے گرایا جائے ، جو بات سیاسی اور جمہوری طور پر اِس وقت کی جانی مناسب ہے، اسے ہم اسی وقت کریں گے۔انہوں نے کہا کہ چوہدری برادران کو مسلم لیگ ن میں شامل کرنے پر اتفاق نہیں تھا لیکن ان کے ساتھ الائنس کیا جاسکتا ہے، کیونکہ جب آپ کسی کے ساتھ الائنس کرتے ہیں تو اس کی الگ حیثیت برقرار رہتی ہے۔ اس وقت مسلم لیگ ق پی ٹی آئی کے ساتھ الائنس میں موجود ہے، ہمارے الائنس کی صورت اسی وقت سامنے آئے گی جب وہ موجودہ الائنس سے باہر آئیں گے، اگر ایسی صورتحال سامنے آتی ہے تو اس بارے میں سوچا جاسکتا ہے۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق فواد چوہدری کس کی زبان بول رہے ہیں،

بات بالآخر وہی نکلی ۔۔۔پاکستانیوں کے دلوں پر راج کرنے والے آصف غفور کے تبادلے کے پیچھےکس بڑی طاقت کا ہاتھ نکلا؟ دفاعی تجزیہ نگار امجد شعیب نے حیران کن بات کہہ دی

ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے سینئر صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود نے انکشاف کیا ہے کہ وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری پاکستان تحریک انصاف میں جہانگیر ترین کے گروپ سے ہیں، انکے بیان کے پیچھے جہانگیر ترین صاحب موجود ہیں۔انکا مزید کہنا ہے کہ یہ بھی واضع رہے کہ جب شہریارآفریدی نے بیان دیا تھا تو انکے ساتھ کوئی بھی کھڑا نہیں ہوا تھا۔یاد رہے کہ اس سے قبل سینئر صحافی صابرشاکر کا کہنا تھا کہ ان لوگوں کو تکلیف یہ ہے کہ عثمان بزدار براہ راست عمران خان سے ہدایات لیتے ہیں، جو بات ق لیگ کررہی ہے وہی فواد چوہدری کررہے ہیں اور وزیراعظم کو خط بھی لکھ دیا ہے۔انھوں نے مزید کہاتھا کہ جو لوگ عثمان بزدار کے خلاف بول رہے ہیں عمران خان انہیں شٹ اپ کال دینے والے ہیں۔

PERVEZ ILAHI, MAYBE, NEXT, CHIEF, MINISTER, PUNJAB, IN, PTI, GOVERNMENT

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website