counter easy hit

تم جو بھی ہو نواز شریف سے بڑے لیڈر نہیں بن سکتے۔۔۔۔ لیگی رہنما محمد زبیر نے شاہد خاقان عباسی کی پارٹی میں پوزیشن واضح کر دی

اسلام آباد (ویب ڈیسک)مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر نے کہاہے کہ شاہد خاقان عباسی بہت دبنگ لیڈر ہیں اور ایسے لیڈر پاکستان کی تاریخ میں بہت کم آئے ہیں جو ضمانت لینے کیلئے تیار نہیں ہیں لیکن وہ نواز شریف سے بڑے لیڈر نہیں ہیں کیونکہ نواز شریف تو سب سے بڑے لیڈر ہیں۔

صندل خٹک کیخلاف تحقیقات کس شخصیت کی درخواست پر ہو رہی ہیں؟ اہم انکشاف

 

اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے محمد زبیر نے کہا کہ جب ہماری حکومت تھی تو ہر ماہ اشیائے ضروریہ کا ایک نقشہ پیش کیا جاتا تھا تاکہ اس کی بنیاد پر اگلے تین ماہ کیلئے فیصلے کئے جاسکیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کسی بھی بات پر مشاورت ہی نہیں کرتی ، ہر جگہ آٹا تقریباً70روپے کلو ہے ، یہ بہت سنجیدہ سوال ہے کہ آٹا کیوں اس قیمت میں بک رہاہے کیونکہ خود فوڈ سکیورٹی کے وزیر کہہ رہے ہیں کہ چالیس لاکھ ٹن کا سٹاک موجود ہے تو پھر کیوں قیمت اس سطح پر پہنچی ہے ؟محمد زبیر کا کہنا تھاکہ پنجاب حکومت لڑکھڑا رہی ہے ۔ شاہد خاقان عباسی بہت دبنگ لیڈر ہیں اور ایسے لیڈر پاکستان کی تاریخ میں بہت کم آئے ہیں جو ضمانت لینے کیلئے تیار نہیں ہیں لیکن وہ نواز شریف سے بڑے لیڈر نہیں ہے کیونکہ نواز شریف تو سب سے بڑے لیڈر ہیں۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق فواد چوہدری کس کی زبان بول رہے ہیں،

رابی پیرزادہ کی ایک اورویڈیو وائرل، دیکھنے والے حیران رہ گئے

ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے سینئر صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود نے انکشاف کیا ہے کہ وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری پاکستان تحریک انصاف میں جہانگیر ترین کے گروپ سے ہیں، انکے بیان کے پیچھے جہانگیر ترین صاحب موجود ہیں۔انکا مزید کہنا ہے کہ یہ بھی واضع رہے کہ جب شہریارآفریدی نے بیان دیا تھا تو انکے ساتھ کوئی بھی کھڑا نہیں ہوا تھا۔یاد رہے کہ اس سے قبل سینئر صحافی صابرشاکر کا کہنا تھا کہ ان لوگوں کو تکلیف یہ ہے کہ عثمان بزدار براہ راست عمران خان سے ہدایات لیتے ہیں، جو بات ق لیگ کررہی ہے وہی فواد چوہدری کررہے ہیں اور وزیراعظم کو خط بھی لکھ دیا ہے۔انھوں نے مزید کہاتھا کہ جو لوگ عثمان بزدار کے خلاف بول رہے ہیں عمران خان انہیں شٹ اپ کال دینے والے ہیں۔

بات بالآخر وہی نکلی ۔۔۔پاکستانیوں کے دلوں پر راج کرنے والے آصف غفور کے تبادلے کے پیچھےکس بڑی طاقت کا ہاتھ نکلا؟ دفاعی تجزیہ نگار امجد شعیب نے حیران کن بات کہہ دی

IMRAN KHAN, CAN NOT, BE, A, LEADER, SAYS, ZUBAIR UMAR

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website