counter easy hit

پیپلز پارٹی آج میر پور خاص میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرے گی

پاکستان پیپلز پارٹی آج میر پور خاص میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرنے جا رہی ہے۔ سابق صدر آصف علی زرداری جلسے سے خطاب کریں گے۔

People's Party will show political power in Mirpur khas todayمیر پور خاص کے گاما اسٹیڈیم میں پنڈال سجایا گیا ہے جہاں تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ اسٹیڈیم کے داخلی راستوں پر واک تھرو گیٹ نصب ہیں۔ جلسے کی سیکورٹی کے لئے سات ایس ایس پیزکی نگرانی میں ساڑھے تین ہزار پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری جلسے سے خطاب کریں گے۔