counter easy hit

پاک فضائیہ کے پہلے کمانڈر اِن چیف ائیر مارشل اصغر خان انتقال کرگئے

پاک فضائیہ کے پہلے پاکستانی کمانڈ ر اِن چیف ائیر مارشل اصغر خان حرکت قلب بند ہوجانے کے باعث ایبٹ آباد میں انتقال کرگئے۔

The first Pak Air Force commander in-chief Air Marshal Asghar Khan of the diedپاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان کی طرف سے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ ائیر مارشل اصغر خان نے انتہائی جانفشانی اور بہادری سے ایک نو زائیدہ ائیر فورس کی قیادت کی۔ ائیر چیف مارشل سہیل امان نے اصغر خان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی قائدانہ صلاحیتوں کی بدولت پاک فضائیہ کو جدید فضائی قوت بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا ۔ وہ اعلیٰ کردار، غیر معمولی پیشہ وارانہ صلاحیت اور غیر متزلزل عزم کے پیکر تھے۔

اصغر خان 1957 میں ایئر چیف کے عہدے پر فائز ہوئے ، اس وقت ان کی عمر محض 36 سال تھی اور وہ کم عمر ترین فضائیہ کے سربراہ قرار پائے تھے۔ واضح رہے کہ سابق ایئر چیف مارشل اصغر خان گزشتہ کئی روز سے سی ایم ایچ راولپنڈی میں زیر علاج تھےجہاں آج صبح انہیں دل کا دورہ پڑا تھا، جس کے باعث وہ اس جہانِ فانی سے کوچ کرگئے۔ چیف ائیر مارشل اصغر خان کی عمر 97 برس تھی۔اصغر خان کے بیٹے علی اصغر خان کا کہنا ہے کہ مرحوم کی نمازِ جنازہ ہفتہ کو نواں شہر میں ادا کی جائے گی۔ انہوں نے سرکاری ذمہ داریوں سے سبکدوش ہونے کے بعد تحریکِ استقلال کے نام سے سیاسی جماعت قائم کی جس نے بھٹو دور میں سخت اپوزیشن کا کردار ادا کیا۔