
ایکسپریس نیوز کے مطابق ماہر امور خانہ داری زبیدہ طارق المعروف زبیدہ آپا کراچی میں انتقال کرگئیں، انہیں طبیعت ناساز ہونے پر اسپتال لے جایا گیا تاہم حرکت قلب بند ہونے کے باعث وہ جانبر نہ ہوسکیں۔
وہ معروف ادیب و ڈرامہ نگار انور مقصود کی بہن بھی ہیں، انور مقصود کے مطابق ان کی بہن کی نماز جنازہ آج بعد نماز جمعہ جامع مسجد سلطان ڈیفنس کراچی میں ادا کی جائے گی۔








