counter easy hit

ہمیشہ امن و محبت کی سیاست کی ہے,چوہدری ثقلین مختار

Peace and love is always politics

Peace and love is always politics

سر ائے عالمگیر(نمائندہ خصوصی)فاروق شہید خاندان نے ہمیشہ امن و محبت کی سیاست کی ہے لیکن سماج دشمن عناصراور ترقی میں رکاوٹ بننے والوں کی ہمیشہ مخالفت کی ہے،چوہدری ثقلین مختار ، تفصیل کے مطابق مرکزی رہنما فاروق شہید گروپ چوہدری ثقلین مختار نے اپنے عزیز بھائی یونین کو نسل کریالہ کے کامیاب امیدوار چےئر مین چوہدری نعمان اشرف ایڈووکیٹ کی کا میابی کی مبارکباد دینے کیلئے آئے ہوئے وفد سے ملاقات کے موقع پر کیا انہوں نے کہاکہ احساس ذمہ داری ہو تو الیکشن جیتنے سے زیادہ اس جیت کو قائم رکھنا مشکل ہوتاہے اہلیان کریالہ نے جس محبت و خلوص سے ووٹ دے کر کامیاب کرایاہے اب یہ ہم پر فرض ہے کہ الیکشن میں اپنے لوگوں سے کیے وعدے نبھائیں انہوں نے مزید کہاکہ ہمارا خاندان قائد چوہدری محمد فاروق شہید مشن کی تکمیل کے لیے دن رات کوشاں ہے جبکہ قائدسابق وزیر قانون پنجاب چوہد ری محمد فاروق شہید کا ویثرن ہمارے لیے مشعل راہ ہے ترقیاتی کام ہوں یاعلاقے میں امن و امان کا مسلہ انشااللہ عوام کو اپنے فیصلے پر شرمندہ نہیں ہونا پڑے گا ہم دن رات ایک کر کے یوسی کریالہ کی تعمیرو ترقی کے لیے کام کریں گے۔