counter easy hit

سچے جذبے نے مجھے بالی ووڈ میں کاسٹنگ کاؤچ بننے سے روکے رکھا، ودیا بالن

Vidya Balan

Vidya Balan

ممبئی (یس ڈیسک) بالی وڈ اداکارہ ودیا بالن نے کہا ہے کہ وہ بالی وڈ میں خود کو خوش قسمت اداکارہ سمجھتی ہیں جو اپنے کیریئرکے دوران کسی استحصال سے بچی رہیں، ہم اپنے استحصال کے خود ذمے دار ہوتے ہیں ایسے میں دوسروں کو الزام نہ دیں۔

نیشنل ایوارڈ یافتہ 37 سالہ خوبصورت مسکراہٹ کی حامل ودیا بالن نے اپنے تازہ انٹرویو میں کہا کہ ان کی اداکاری کے سچے جذبے اور پروفیشنل ازم نے ان کو بالی ووڈ میں کاسٹنگ کاؤچ بننے سے روکے رکھا اور وہ کسی استحصال سے بچی رہیں۔

ودیا نے نے نئے آنے والے اداکاروں سے کہا کہ وہ خود کو کاسٹنگ کاؤچ بننے سے بچائیں۔ ودیا نے کہا کہ کسی فلم کا کوئی کردار دنیا کا آخر نہیں ہے بلکہ شروعات ہوسکتا ہے اس لیے انتظار کرلینا ہی بہتر ہے کہ آپ اپنا استحصال کرلیں۔