counter easy hit

موسیقی میں پاکستان بہت زرخیز دھرتی ہے، موسیقار شنکر

Shankar

Shankar

لاہور (یس ڈیسک) بھارتی گلوکار و موسیقار شنکر مہادیون نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت میں بسنے والے نوجوان زندگی کے تمام شعبوں میں کچھ الگ کر دکھانے کی خوب صلاحیتیں رکھتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ موسیقی میں پاکستان بہت زرخیز دھرتی ہے، بالی ووڈ کی بہت سی فلموں کی کامیابی صرف اور صرف پاکستانی گلوکاروں کی آوازوں میں ریکارڈ کیے گئے گیتوں کی بدولت ہی ممکن ہوئی ہے۔

شنکر مہادیون نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کو ابھی حال ہی میں ’’نوبل پیس پرائز‘‘ سے نوازاگیا ہے جب کہ آسکر جیسے بڑے ایوارڈ بھی ہمارے پاس ہیں اس لیے میں توایک ہی بات کہتا ہوں کہ ہم کسی سے کم نہیں ہیں۔

اب پاکستان کے راحت فتح علی خاں کا میوزک کنسرٹ اگر کہیں ہوتا ہے توٹکٹ نہیں ملتی۔ اسی طرح بھارتی گلوکار بھی جب کسی دوسرے ملک میں پرفارمنس کے لیے جاتے ہیں تو لوگوں کی بڑی تعداد ہال میں دکھائی دیتی ہے، اس طرح کا رسپانس ملنا ایک دورمیں خواب ہی لگتا تھا۔