counter easy hit

پاناما لیکس کمیشن ، وفاقی وزرا کا اہم اجلاس آج اسلام آباد میں ہو گا

Panama Lakes

Panama Lakes

وفاقی وزراء کا اجلاس آج اسلام آباد میں طلب کیا گیا ہے، پاناما لیکس پر کمیشن کی تشکیل کے لئے تفصیلات کو حتمی شکل دی جائے گی۔
اسلام آباد: (یس اُردو) اہم وفاقی وزراء کااجلاس آج صبح ساڑھے د س بجے اسلام آباد میں ہو گا۔ اجلاس میں پاناما لیکس کے معاملے پر کمیشن کی تشکیل سمیت تمام امور کو حتمی شکل دیئے جانے کا امکان ہے۔ اجلاس میں کمیشن کے حوالے سے شخصیات سے ہونے والے رابطوں، ٹرم آف ریفرنس اور دیگر معاملات زیر غور آئیں گے۔ وزراء کے اجلاس میں اتفاق رائے کی صورت میں وزیر اعظم سے منظوری حاصل کر لی جائے گی۔