counter easy hit

لاہور: پولیس کا داتا دربار کے اطراف میں آپریشن، 4 افراد گرفتار

Lahore: Police

Lahore: Police

لاہور بھر میں مشکوک افراد کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے۔ پولیس نے داتا دربار کے گردو نواح سے چار مشکوک افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔
لاہور: (یس اُردو) دہشتگردی اور سیکیورٹی خدشات کے پیش نظرپولیس کی بھاری نفری نے داتا دربار اور اسکے گردونواح میں مشکوک افراد کے خلاف سرچ آپریش کیا۔ سرچ آپریشن کے دوران پولیس نے کرایہ داروں کے کوائف کی تصدیق کے لیے بایئو میٹرک ڈیوائس کا استعمال بھی کیا۔ اس دوران پولیس نے ہوسٹلز، ہوٹلز اور گھروں کی چیکنگ کی جبکہ وہاں رہائش پذیر افراد کے کوائف مکمل نہ ہونے پر چار مشکوک افراد کو حراست میں لیکر تھانے منتقل کر دیا