counter easy hit

عمران خان کی لندن سے واپسی ، انکوائری کمیشن قبول کرنے سے انکار

Khan's return from

Khan’s return from

صحیح تفتیش ہوئی تو ملک کی تقدیر بدل سکتی ہے ، مطالبہ قبول نہ ہوا تو ملک گیر احتجاج کریں گے :چیئرمین تحریک انصاف
لاہور (یس اُردو) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان لندن سے وطن واپس آگئے ، میڈیا سے گفتگو کے دوران عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے پاناما لیکس سکینڈل کی انکوائری کیلئے قائم کیا جانے والا کمیشن قبول نہیں ، نیا اور غیر جانبدار کمیشن قائم کیا جائے تاکہ کرپشن میں ملوث افراد کو قرار واقعی سزا مل سکے ۔ عمران خان نے کہا کہ اگر پاناما سکینڈل کی درست تفتیش ہوئی تو اس ملک کی تقدیر بدل سکتی ہے لیکن اگر ہمارا مطالبہ قبول نہ کیا گیا تو ملک گیر سطح پر بھرپور احتجاج کیا جائے گا