yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

پاکستان کا دہشت گردی پر مضبوط موقف، خوش آئند

Web Editor December 6, 2017 1 min read
Pakistan's strong stand on terrorism, good luck
Share this:

پاکستان اور امریکہ کے مابین افغانستان میں مزیدامریکی ونیٹو افواج کی تعیناتی کے معاملہ پر پاکستان اور امریکا کے درمیان پیدا شدہ خلیج کو کم کرنے اور دونوں ملکوں کے مابین دو طرفہ تعلقات کو آگے بڑھانے سے متعلق مذاکرات کیلئے گذشتہ دنوں امریکی وزیردفاع جیمز میٹس پاکستان کے دورے پر تھے، اس دورے کے دوران امریکی وزیر دفاع نے وزیر اعظم اور آرمی چیف سے ملاقاتیں اور دونوں ممالک کے مابین دوریوں کو کم کرنے کیلئے تجاویز اور آراء پیش کیں۔

امریکی وزیر دفاع نے اپنے دورے کے موقع پر دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو قدرکی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتیں قابل تحسین ہیں جب کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت سے ذاتی طور پر آگاہ ہوں، پاکستان امریکا کے ساتھ مل کر افغانستان میں قیام امن کے لیے اہم کردار ادا کر سکتا ہے اور پاکستان کو اپنی سرزمین پر دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کاوشوں کو مزید تیز کرنا ہو گا۔

امریکی وزیر دفاع کے دورے کے دوران دونوں طرف سے باہمی خدشات کو دور کرنے کے لیے مخصوص شعبوں میں مستقل تعاون پر اتفاق کیا گیا ۔ تاہم امریکی وزیردفاع نے اپنے دورے کے دوران ایک بار پھر اس بات کا اظہار کیا کہ اب بھی کچھ عناصر پاکستانی سرزمین افغانستان کے خلاف استعمال کر رہے ہیں اور مطالبہ کیا کہ پاکستان کو اپنی سرزمین پر دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کاوشوں کو مزید تیز کرنا ہو گا۔

تاہم پاکستان نے ایک بار پھر امریکہ پر واضح کردیا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردوں کی کوئی خفیہ پناہ گاہیں نہیں جب کہ قوم دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہے، پاکستان ہر قسم کی دہشتگردی کے خلاف ہے اور ملک سے دہشت گردی کی ہر شکل اور قسم کو ہمیشہ کے لیے ختم کردیا جائے گا۔

پاکستان نے امریکی حکام کو بتایا کہ پاکستان افغانستان میں امن کا خواہاں ہے اور اس کیلئے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گا، پاکستانی حکام نے امریکی وفد کو آگاہ کیا کہ پاکستان سے زیادہ کوئی بھی ملک افغانستان میں امن کا خواہاں نہیں، افغانستان میں امن کا قیام دونوں ممالک کے مفاد میں ہے کیوں کہ افغانستان میں امن کا سب سے زیادہ فائدہ پاکستان کو ہوگا۔ امریکی وفد سے ملاقاتوں کے دوران پاکستانی حکام نے ملک میں دہشتگردی کے خلاف جاری آپریشن اور اس میں ملنے والی کامیابیوں اور پاکستانی سکیورٹی فورسز اور سویلینز کی قربانیوں کا بھی تذکرہ کیا ہے اور آگاہ کیا کہ دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشن سے ملک میں امن و امان کی صورت حال بہتر ہوئی ہے۔

پاکستان نے امریکی حکام کو یہ بھی بتایا ہے کہ ملک بھر میں انٹیلی جنس آپریشنز جاری رہیں گے اور یہ پاکستان کے مفاد میں ہے جب کہ انٹیلی جنس آپریشنزسے گزشتہ 4 سال میں حاصل کامیابیوں کومستحکم کیا جائے گا۔ امریکی وزیردفاع جیمز میٹس نے پاکستانی حکام کے ساتھ ملاقاتوں کے دوران کہا کہ پاکستان کی دہشت گردی وانتہا پسندی کے خلاف جنگ میں قربانیوں سے آگاہ ہیں، دونوں ممالک میں مثبت ومسلسل تعلقات کے لیے مشترکہ راہ تلاش کرنی ہے جب کہ خطے سے دہشت گردی ختم کرنے کے مشترکہ مقصد کے حصول کے لیے تعلقات بڑھانا اہم ہے۔

انھوں نے کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو قدرکی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتیں قابل تحسین ہیں جب کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت سے ذاتی طور پر آگاہ ہوں۔

امریکی وزیر دفاع نے کہا ہے کہ مشترکہ اہداف سے نمٹنے کے لیے پاکستان اور امریکا کو مل کر کام کرنا ہوگا ، پاکستان سے مطالبات کرنا امریکا کے مقاصد میں شامل نہیں جب کہ امریکا پاکستان کے خدشات کو دور کرنے کے لیے کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے تاہم کچھ عناصر اب بھی پاکستانی سرزمین افغانستان کے خلاف استعمال کر رہے ہیں۔

اس موقع پر پاک فوج کے سربراہ نے امریکی وزیر دفاع پر واضح کیا ہے کہ پاکستان اپنے حصے اور وسائل سے زیادہ کردار ادا کرچکا اور ملک سے دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں ختم کر دی ہیں۔ انہوں نے افغانستان میں بھارتی مداخلت اور افغان سرزمین کے پاکستان کے خلاف استعمال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ذمے دار ملک کی حیثیت سے رکاوٹوں کے باوجود امن کے لیے کردار ادا کرتا رہے گا۔

آرمی چیف نے پاکستانی موقف کو سمجھنے پر امریکی وزیر دفاع کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں امریکا سے سوائے معاملات کو سمجھنے کے کسی بھی چیز کی ضرورت نہیں ہے۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ہم نے اپنی سرزمین سے شدت پسندوں کی محفوظ پناہ گاہوں کا خاتمہ کیا اور جو تخریب کار افغان مہاجرین کے لیے پاکستان کے جذبہ مہمان نوازی کا غلط فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں ہم ان سے نمٹنے کے لیے بھی تیار ہیں۔

اس موقع پر آرمی چیف اور امریکی وزیر دفاع نے باہمی خدشات کو دور کرنے کے لیے مخصوص شعبوں میں مستقل تعاون پر اتفاق کیا ۔ جیمز میٹِس نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ مل کر افغانستان میں قیام امن کے لیے اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اپنی سرزمین پر دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کاوشوں کو مزید تیز کرنا ہو گا۔

دوسری طرف گذشتہ دنوں توقع کے عین مطابق سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے مسلم لیگ نواز میں دوبارہ واپسی کیلئے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف اور سینئر پارٹی قائدین سے ملاقاتیں کی ہیں۔ ایک ایسے وقت پر کہ جب مسلم لیگ (ن) کی قیادت اور پارٹی شدید سیاسی بحران کا شکار ہے۔ جاوید ہاشمی کی واپسی سے جہاں اس جماعت کو فائدہ ہوگا وہیں جاوید ہاشمی کی اپنی ماندہ سیاست کو زندہ رکھنے کیلئے بھی اچھا موقع ثابت ہوگا۔

دیکھنا یہ ہے کہ کیا اب جاوید ہاشمی کو وہ جگہ و مقام ملے گا جو پہلے ان کو حاصل تھا کیا وہ دوبارہ پارٹی میں ایڈجسٹ ہوسکیں گے ،کیا اب ایسا نہیں ہوگا کہ وہ مناسب مقام اور عزت نہ ملنے پر پھر پارٹی سے بغاوت کرکے میں باغی ہوں کا نعرہ لگائیں۔

آج پیپلز پارٹی اپنا 50 واں یوم تاسیس منا رہی ہے۔ اس اہم موقع پر پیپلز پارٹی اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرنے جا رہی ہے۔ یوم تاسیس جلسے سے چیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور دیگر قائدین خطاب کریں گے جب کہ بلاول بھٹو زرداری نئی سیاسی حکمت عملی کا بھی اعلان کریں گے۔

دیکھنا یہ ہے کہ کیا وہ بڑا عوامی اجتماع کرنے میں کامیاب رہتے ہیں یا نہیں،کیونکہ اس گراونڈ میں اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف بڑے اجتماعات کر چکی ہے۔ پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کے جلسے کی کامیابی کے لئے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں اور پریڈ گراؤنڈ اور اس کے اطراف پارٹی قیادت کے بڑے بڑے پوسٹرز، بینرز اور پارٹی کے پرچم آویزاں کر دیے گئے ہیں۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
American behavior change, Pakistan came out from pressure policy
Previous Post امریکی رویہ تبدیل، پاکستان دباؤ کی پالیسی سے باہر آ گیا
Next Post بروقت انتخابات اور جمہوریت کو لاحق خطرات! ذمہ دار کون؟
Right away threats to timely elections and democracy! who is responsible?

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.