counter easy hit

پاکستان کو یمن میں جا کر کارروائی نہیں کرنی چاہئے: مشتاق غنی

Mushtaq Ghani

Mushtaq Ghani

پشاور (جیوڈیسک) پشاور میں تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا مشتاق غنی کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت یمن میں پھنسے پاکستانیوں کو نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن تیز کرے۔

خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے یمن میں پھنسے افراد کا ڈیٹا اکھٹا کر رہے ہیں۔ تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو یہ ڈیٹا اکھٹا کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ دو تین دن کے اندر تمام ڈیٹا جمع کر لیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو یمن کے اندر کسی کارروائی میں حصہ نہیں لینا چاہئے۔ سعودی عرب پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔ کسی نے میلی آنکھ سے بھی سعودی عرب کو دیکھا تو پاکستان کا بچہ بچہ وہاں جا کر لڑے گا۔