counter easy hit

پاکستان اور سعودی عرب کی مشترکہ فوجی مشقیں معمول کا حصہ ہیں، ترجمان پاک فوج

Asim Bajwa

Asim Bajwa

راولپنڈی (جیوڈیسک) ترجمان پاک فوج میجر جنرل عاصم باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کی مشترکہ فوجی مشقیں معمول کے مطابق سعودی شہر طائف میں جاری ہیں جو کہ معمول کا حصہ ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان طائف میں 19 مارچ سے “صمصام 5″ مشقیں جاری ہیں جو کہ معمول کا حصہ ہیں جب کہ گزشتہ سال یہ مشترکہ مشقیں پاکستان کے شہر جہلم میں ہوئی تھیں۔

میجر جنرل عاصم باجوہ نے کہا کہ مشترکہ فوجی مشقوں میں پاک فوج کے 292 افسران اور جوان شرکت کررہے ہیں جب کہ یہ مشقیں ہر سال ہوتی ہیں۔ واضح رہے کہ امریکی میڈیا سی این این نے دو روز قبل خبر نشر کی تھی کہ یمن میں فضائی بمباری میں پاک فضائیہ کے طیارے بھی حصہ لے رہے ہیں۔