counter easy hit

پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا: وزیراعظم

اسلام آباد: 27 اکتوبر 1947 کو بھارتی فورسز نے جموں و کشمیر پر زبردستی قبضہ کیا، بھارتی فوج کا ظلم کشمیریوں کا جذبہ آزادی ختم نہیں کر سکتا: شاہد خاقان عباسی

Pakistan will continue to support moral, political and diplomatic support of Kashmir, PMوزیرا عظم شاہد خاقان عباسی نے یوم سیاہ مقبوضہ کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کشمیریوں کی قربانی اور جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔ وزیراعظم نے کہا 27 اکتوبر 1947 کو بھارتی فورسز نے جموں و کشمیر پر زبردستی قبضہ کیا، متعدد بھارتی رہنماؤں کے وعدوں کے برعکس بھارت کشمیریوں کو ان کا حق نہیں دے رہا۔ انہوں نے کہا کشمیری میں انسانیت سوز مظالم کی دنیا میں مثال نہیں ملتی، بھارتی جبر کشمیریوں کو ان کے جذبہ آزادی سے پیچھے نہیں ہٹا سکتا۔