counter easy hit

چوہدری شوگر مل ریکارڈ ٹمپرنگ کیس: ظفر حجازی پر فرد عائد

اسلام آباد: کوئی ریکارڈ ٹمپرنگ نہیں کی اس لئے یہ کیس نہیں بنتا، ظفر حجازی نے عدالت میں صحت جرم سے انکار کر دیا۔

Chaudhary Sugar Mill Record Tampering Case: Individuals crime Imposed on Zafar Hajjaziسیکیورٹی ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے سابق چیئرمین ظفر حجازی پر چوہدری شوگر مل ریکارڈ ٹمپرنگ کیس میں فرد جرم عائد کر دی گئی۔ اسلام آباد کی سپیشل جج ارم نیازی کی عدالت میں ملزم ظفر حجازی پیش ہوئے۔ دوران سماعت سابق چیئرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی کو فرد جرم پڑھ کر سنائی گئی۔ فرد جرم میں کہا گیا ہے کہ ظفر حجازی نے چوہدری شوگر مل کے ریکارڈ میں ٹمپرنگ کی اور اس کے لئے اپنے ماتحت افسران پر دباؤ ڈالا۔ ظفر حجازی نے عدالت میں صحت جرم سے انکار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ انھوں نے کوئی ریکارڈ ٹمپرنگ نہیں کی اس لئے یہ کیس نہیں بنتا۔ ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر نے موقف اختیار کیا کہ گواہان موجود ہیں عدالت میں ثابت کریں گے کہ ریکارڈ میں ٹمپرنگ ہوئی تھی۔ عدالت نے ایف آئی اے سے ظفر حجازی کیخلاف شہادتیں طلب کرلیں۔