counter easy hit

مسئلہ کشمیر کا حل ہی جنوبی ایشیا میں امن کا واحد راستہ ہے: ملیحہ لودھی

نیو یارک: کشمیری عوام 70 برس سے اقوام متحدہ کی قراردوں پر عمل کے منتظر ہیں، بھارت دنیا کا واحد ملک ہے جس نے ہزاروں لوگوں کو بینائی سے محروم کیا: اقوام متحدہ میں پاکستان کی مندوب

The solution to Kashmir problem is the only way to secure peace in South Asia: Maleeha Lodhiاقوام متحدہ میں پاکستان کی مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے عالمی ادارے کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل ہی جنوبی ایشیا میں امن کا واحد راستہ ہے، حق خود ارادیت کے حصول کیلئے کشمیریوں کی سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے، بھارت کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کشمیر پر بھارتی فوجی قبضے کے 70 برس ہونے پر ملیحہ لودھی نے نیویارک میں ایک انٹرویو میں کہا وادی پر قبضے کا ہر دن یوم سیاہ ہے۔ انہوں نے کہا کشمیری عوام 70 برس سے اقوام متحدہ کی قراردوں پر عمل کے منتظر ہیں، بھارتی قابض فوج کی بربریت سے ایک لاکھ سے زائد کشمیری شہید ہو چکے ہیں۔ ملیحہ لودھی نے کہا بھارت دنیا کا واحد ملک ہے جس نے ہزاروں لوگوں کو بینائی سے محروم کیا، دنیا کی توجہ ظلم سے ہٹانے کیلئے بھارت نے لائن آف کنٹرول کی کئی بار خلاف وزی کی۔ ملیحہ لودھی نے بھارت کو کسی بھی مہم جوئی سے باز برہنے کا مشورہ دیا جس سے علاقائی امن و سلامتی متاثر ہو۔ انہوں نے کہا بھارت کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہیں۔