counter easy hit

پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ(ق) کا اتحادمثالی ہوگا،سیدفیض الحسن شاہ

pti and the Pakistan Muslim League (Q)

pti and the Pakistan Muslim League (Q)

لالہ موسیٰ(جمیل احمدطاہر)پاکستان تحریک انصاف کے راہنماء وچیئرمین یونین کونسل کلیوال سیداں سیدفیض الحسن شاہ نے کہاہے کہ پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ(ق) کا اتحادمثالی ہوگا،اور انشاء اللہ ضلع کونسل کا چیئرمین بھی پی ٹی آئی اور ق لیگ کا مشترکہ امیدوارہی بنے گا،انہوں نے کہاکہ ضلع گجرا ت کے عوام خصوصاً آزادحیثیت میں چیئرمین منتخب ہونے والے ن لیگ کی حکومت سے تنگ نظرآتے ہیں اور اکثریت نے ہمیں اپنی حمائت کا یقین دلارکھاہے ،وقت آنے پر ضلع کونسل گجرات میں ن لیگ کو سوائے شرمندگی نکے کچھ نہیں ملے گا، انہوں نے مزید کہا کہ حکمران اقتدار کے نشے میں عوام سے کئے گئے تمام وعدے بھول چکے ہیں اور انہیں بجلی، پانی، صحت، تعلیم اور روزگار جیسی بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کی بجائے اربوں روپے فضول اور ناکام سکیموں پر خرچ کر رہے ہیں۔