counter easy hit

لالہ موسیٰ شہراورگردونواح میں کریم اتارکردودھ فروخت کرنے کاانکشاف

 cream sold in Lala Musa: Disclosure

cream sold in Lala Musa: Disclosure

لالہ موسیٰ(جمیل احمدطاہر)لالہ موسیٰ شہراورگردونواح میں کریم اتارکردودھ فروخت کرنے کاانکشاف، اس سلسلہ میں بتایاجاتاہے کہ لالہ موسیٰ کے نواحی دیہاتوں کی طرف سے دودھ لے کر شہرآنے والے گوالے شہرمیں داخل ہونے سے قبل مختلف جگہوں پرلگی ہوئی مشینوں کے ذریعے دودھ سے کریم اتارلیتے ہیں اور پتلادودھ منہ مانگے داموں فروخت کررہے ہیں،کریم اتراہواناقص اورغیرمعیاری دودھ پی کربچے بڑے مختلف بیماریوں میں مبتلاہورہے ہیں،لیکن افسوس گوالوں کادودھ چیک کرنے کی ذمہ داری کوئی قبول کرنے کو تیارنہیں ہے ،عوامی وسماجی حلقوں نے ڈی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ،اے سی کھاریاں میاں اقبال مظہرسے ایکشن لینے کا مطالبہ کیاہے۔