counter easy hit

چوہدری عمران اشرف گجرکو خراج تحسین پیش کرتے ہیں,خالدجاویدبٹ نوری

Imran Ashraf tribute, kaldjauydbt light

Imran Ashraf tribute, kaldjauydbt light

لالہ موسیٰ(جمیل احمدطاہر)قرآنی اوراق کی بے حرمتی کرنے والے ملزم کوحوالہ پولیس کرنے پر چوہدری عمران اشرف گجرکو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ،انتظامیہ سے پرزورمطالبہ کرتے ہیں کہ ایسی ناپاک جسارت کرنے والے ملزم کو کیفرکردارتک پہنچایاجائے ،ان خیالات کا اظہار ممتازسماجی شخصیت خالدجاویدبٹ نوری ،پومابٹ بیان میں کیا،انہوں نے کہاکہ چوہدری عمران اشرف گجر نے ملزم امجدلاہوریاکو پولیس کے حوالے کرکے اور قانونی راستہ اختیارکرکے قانون پسندشہری ہونے کا ثبوت دیاہے ،اور مقامی پولیس نے بھی فوری کاروائی کرتے ہوئے ایف آئی آر کا اندراج اور دیگرقانونی تقاضے پورے کرکے لالہ موسیٰ شہرکے امن کابچالیاہے جس پر ہم ایس ایچ او تھانہ سٹی محمدشیرازعزیزچیمہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،انہوں نے مطالبہ کیاکہ اس ناپاک جسارت کے پس پردہ حقائق بھی عوام کے سامنے لائے جائیں