counter easy hit

پاکستان ٹیم فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی کیلئے ٹورنگا پہنچ گئی

پاکستان کرکٹ ٹیم تیسرے اور فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی معرکے کے لیے آکلینڈ سے ٹورنگا پہنچ گئی۔

Pakistan team reached to Tauranga for final T-Twentyپاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا آخری ٹی ٹوئنٹی میچ ماؤنٹ ماؤنگانوئی میں اتوار کو کھیلا جائے گا۔ سیریز ایک ایک سے برابر ہے۔ پہلے میچ میں میزبان نیوزی لینڈ جبکہ دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں پاکستان ٹیم نے کامیابی حاصل کی تھی۔ ٹورنگا پہنچنے کے بعد گرین شرٹس آج آرام کریں گے جبکہ تیسرے میچ سے قبل ٹریننگ سیشن کل ہوگا۔ واضح رہے کہ دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کی فتح اس کی ٹور پر ابھی تک کی واحد کامیابی ہے۔