برطانوی دارالحکومت لندن میں 65ویں سالانہ ٹوائے فیئر کی اپنی رونقوں کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔

کئی ہزار اسکوائرفٹ رقبے پر پھیلے نمائشی ہالز میں کم وبیش270 کھلونا ساز کمپنیوںنے اپنے نئے اور جدید کھلونے متعارف کروائے، جنہیں خریدنے کی غرض سے کاروباری افراد نے یہاں کا رُخ کیا۔ اس ٹوائے فیئر میں بچوں کے پلاسٹک کے کھلونوں سے لےکر ورچوئل اور ویڈیو گیمز سمیت جدید کھلونے بھی موجود تھے جو حاضرین کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔
واضح رہے کہ یہ نمائش آج 25جنوری کو اختتام پذیر ہوئی۔










