
Pakistan, India talks to resolve their problems, US Consul General
امریکی قونصل جنرل گریس شیلٹن نے کہاہےکہ امریکا پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے کے لیے بھرپور کوشش کر رہا ہے، دونوں ممالک کو پیغام بھیجا ہے کہ مسائل مذاکرات سے حل کریں۔
گریس شیلٹن ایک روزہ دورے پر ٹھٹھہ پہنچیں ۔ صحافیوں سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ پاک بھارت کشیدگی دونوں ملکوں کے لئے فائدہ مند نہیں ہے، کنٹرول لائن اور دیگر مسائل مذاکرات کی میز پر حل کیے جائیں۔
اس سے پہلے امریکی قونصل جنرل نے تاریخی شاہ جہاں مسجد کا دورہ کیا اور صوفی بزرگ عبداللہ شاہ اصحابی کے مزار پر بھی گئیں

