counter easy hit

پاک بھارت ٹاکرا، ٹیم کے ساتھ ساتھ پاکستانی قوم بھی تیار

Pakistani Nation

Pakistani Nation

کراچی (یس ڈیسک) پاک بھارت ٹاکرے کے لیے ٹیم کے ساتھ پاکستانی قوم بھی پوری طرح تیار ہے۔ کراچی میں رات گئے شائقین کرکٹ نے خوب رنگ جمایا۔کراچی کے مختلف علاقوں میں کرکٹ کے شیدائیوں نے رات گئے رونق لگائی۔

بچوں بڑوں نوجوانوں اور خواتین نے قومی کرکٹ ٹیم کی کامیابی اور بھارتی سورمائوں کو تاریخی شکست کے لیے خصوصی دعائیں کی۔منچلوں نے پاکستان کی جیت کے لیے آتش بازی کا بھی اہتمام کیا۔اس موقع پر بچوں نے بھنگڑے ڈالے اور پاک بھارت ٹاکرے کے لیے اسکرینگ کی تیاریاں بھی کیں ۔