counter easy hit

ملک بھر کی مساجد میں قومی کرکٹ ٹیم کی کامیابی کیلئے دعائیں

Prayers

Prayers

لاہور (یس ڈیسک) ملک بھر کی مساجد میں قومی کرکٹ کی کامیابی کیلئے دعائوں کا سلسلہ جاری ہے، نماز فجر کے بعد قومی ٹیم کی آج کے میچ میں بھارت کیخلاف کامیابی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

ملک کے کئی شہروں میں کرکٹ دیوانوں نے میچ دیکھنے کیلئے خصوصی انتظامات کئے ہیں اور لاہور، کراچی اور اسلام آباد میں بڑی سکرینیں نصب کی گئی ہیں جہاں شائقین میچ دیکھنے کے ساتھ ساتھ پاکستان کی کامیابی کیلئے دعائیں بھی کریں گے۔