counter easy hit

بھارت کے ساتھ ٹاکرا، وزیراعظم کی ٹیم پاکستان کیلئے نیک تمنائیں

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

اسلام آباد (یس ڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف نے بھارت کے ساتھ ٹاکرے میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے ۔وزیر اعظم نواز شریف نے توقع ظاہر کی ہے کہ ٹیم پاکستان بہترین کھیل کا مظاہرہ کرے گی۔ انھوں نے کہاکہ کہا ہے کہ پوری قوم اپنی ٹیم کی کامیابی کے لیے دعا گو ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم ماضی میں ملک کےلیے کئی اعزازت لائی ہے،قوم اپنے قومی پرچم کو ہر وقت اونچائی پر لہراتا دیکھنا چاہتی ہے، کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں پر مکمل اعتماد ہونا چاہیے۔