counter easy hit

پاکستان کی طرح برطانیہ میں بھی یوم پاکستان منایا گیا

Pakistan has also

Pakistan has also

پاکستان کی طرح برطانیہ میں بھی یوم پاکستان ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا ۔ لندن ، مانچسٹر، برمنگھم میں ہونے والی تقریبات میں پاکستانی کمیونٹی نے بھرپور شرکت کی ۔ کیک کاٹے گئے ملک و قوم کی سلامتی اور خوشحالی کیلئے دعائیں بھی مانگی گئیں۔
لندن: (یس اُردو) برطانوی دارالحکومت لندن ، مانچسٹر، برمنگھم سمیت کئی شہروں میں یوم پاکستان کی باوقار تقاریب سجائی گئیں۔ جن میں پاکستانی کمیونٹی ، برطانوی ارکان پارلیمنٹ ، مقامی کونسلرز اور سماجی وسیاسی شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔ پاکستان ہائی کمیشن لندن میں ہونے والی تقریب میں پاکستانی نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ پرچم کشائی کےوقت فضا قومی ترانے سے گونج اٹھی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سید ابن عباس کا کہنا تھا پاکستان معاشی ترقی کی راہ پر گامزن ہو رہا ہے قوم قیادت پر اعتماد رکھے۔ مانچسٹر میں پاکستانی قونصل خانے میں تقریب ہوئی جس میں عیسائی کمیونٹی نے بھی بھرپور شرکت کی اس موقع پر ملی نغموں نے ماحول گرمائے رکھا۔برمنگھم میں یوم پاکستان کی تقریب میں سانحہ آرمی پبلک سکول کے زخمی بچے احمد نواز نے خصوصی شرکت کی۔ احمد نواز ارو پاکستانی قونصلر جنرل نے پرچم کشائی کی۔ پاکستانی کمیونٹی نے بھرپور شرکت کی ۔ سبز ہلالی پرچم سے سجے کیک بھی کاٹے گئے۔ شرکا کیلئے روایتی دیسی ناشتے کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔