counter easy hit

دو دفعہ آئین توڑنے والے ڈکٹیٹر کو باہر بھگا کر کرپشن کی گئی: سراج الحق

breaking: Siraj

breaking: Siraj

امیر جماعت اسلامی سینٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ دو دفعہ آئین توڑنے والے فوجی ڈکٹیٹر کو باہر بھگا کر کرپشن کی گئی، ایسا دوہرا معیار نہیں چلے گا۔
لاہور: (یس اُردو) ایوان اقبال لاہور میں کرپشن فری پاکستان سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ نیا پاکستان وہی بنانا چاہتے ہیں جو نیا قرآن، نیا اسلام چاہتے ہیں، جو کام جنگوں میں نہیں ہوا وہ یہ لوگ نظریاتی انتشار پھیلا کر کر رہے ہیں۔ دو دفعہ آئین توڑنے والا سابق جرنیل کمر درد کا بہانا بنا کر بیرون ملک بھاگ جاتا ہے۔ حالانکہ کمر میں تو ہر 10 ویں اور 11 ویں کو تکلیف ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ کیسا درد ہے جو راتوں رات دبئی جا کر ٹھیک ہو گیا ہے۔سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ بھی اس موقع پر حکمرانوں کی شاہ خرچیوں پر خوب برستے دکھائی دئیے۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی کے گریبان پر ہاتھ ڈالا جائے تو کبھی زرداری تو کبھی وزیر اعظم بول پڑتے ہیں۔سراج الحق نے مزید کہا کہ سالانہ 250 ارب روپے کی رشوت جائز کاموں کے لئے عوام کو دینا پڑتی ہے، 162 ارب روپے سے اورنج لائن پراجیکٹ بنایا جا رہا ہے، ان پراجیکٹس کی وجہ سے ملک کا ہر شخص 1600 روپے کا مقروض ہو گیا ہے۔