counter easy hit

شکر گڑھ: زمین کے تنازع پر مخالفین کی فائرنگ سے خاتون سمیت چار افراد جاں بحق

Shakargarh woman

Shakargarh woman

نارووال کی کی تحصیل شکر گڑھ میں زمین کے تنازع پر مخالفین کی فائرنگ سے خاتون سمیت چار افراد جاں بحق اور گیارہ زخمی ہو گئے۔
شکر گڑھ: (یس اُردو) افسوسناک واقعہ نارووال کی تحصیل شکر گڑھ کے گاؤں چاتری میں پیش آیا جہاں زمین کے جھگڑے پر مخالفین کی فائرنگ سے گلزار بی بی، غلام رسول، مجید اور نذیر دم توڑ گئے۔ واقعہ میں گیارہ افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ چار افراد کو تشویشناک حالت کے پیش نظر لاہور بھجوا دیا گیا ہے۔