counter easy hit

جدہ ، پاکستان کے قونصل جنرل جناب خالد مجید کی گورنر مکہ مکرمہ ،شہزادہ خالد بن فیصل آل سعود سے ملاقات

جدہ (نمائندہ خصوصی ) پاکستان کے قونصل جنرل جناب خالد مجید نے، گورنر مکہ مکرمہ ،شہزادہ خالد بن فیصل آل سعود سے ملاقات کی۔ قونصل جنرل نے پاکستانی مشن اور مملکت میں پاکستانی کمیونٹی کو دی جانے والی تمام سہولیات پر شکریہ ادا کیا۔

شہزادہ خالد بن فیصل نے قونصل جنرل کا خیرمقدم کیا۔ انھوں نے پاکستان کے گزشتہ دوروں کے حوالے سے خوشگوار یادوں کا ذکر کیا۔ انھوں نے سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان کے مابین انتہائی خوشگوار اور برادرانہ تعلقات کاذکر کرتے ھوئے کہا کہ ان کی بنیاد خواص سے لے کر عوام تک پھیلی ھوئی ھے۔

دونوں کے درمیان پاکستانی کمیونٹی سے متعلق امور اور آئندہ حج انتظامات بھی زیربحث آئے۔ قونصل جنرل نے گورنر مکہ کو پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی جسے قبول کرلیا گیا۔

جناب خالد مجید نے شاہ فیصل سے منصوب فیصل مسجد ، اسلام آباد کی ایک پینٹنگ بھی گورنر مکہ کو پیش کی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website