counter easy hit

کوہسار میڈیکل کالج راولپنڈی کے زیر اہتمام طلبہ کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب

کوہسار میڈیکل کالج راولپنڈی کے زیر اہتمام طلبہ کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب
راولپنڈی :(پ ر )کوہسار ہومیو پیتھک میڈیکل کالج راولپنڈی میں تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کے مہمان خصوصی نامور سیاسی و سماجی شخصیت اورگرین ٹاسک فورس پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر جمال ناصر، سابق امید وار قومی اسمبلی رہنما پاکستان عوامی لیگ ڈاکٹر اصغر علی مبارک ،سابق امیدوار صوبائی اسمبلی ڈاکٹر طاہرہ بانومبارک ایڈووکیٹ ۔

ڈاکٹر عظمی’مبارک ایڈووکیٹ ۔ڈاکٹر عظمت علی ایڈووکیٹ نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان میں دکھی انسانیت کی خدمت میں کوہسار ہومیو میڈیکل کالج راولپنڈی کی خدمات دیگر تعلیمی اداروں کے لیے مثالی ہیں مقررین نے کہا کہ کوہسار کالج نے اس سال بھی پاکستان بھر میں اعلی تعلیمی نتائج کی روایت برقرار رکھی جس کا سہرا کالج انتظامیہ پرنسپل جناب ڈاکٹر طاہر اقبال چوہدری ۔ ڈاکڑ توقیر احمد، ڈاکٹر منیر چوہدری ۔ڈاکڑ کبیر ڈاکٹر عبدالستار، ڈاکڑ محمد حفیظ کھوکھر ڈاکڑ فیصل اور ڈاکٹر منیر اسحاق اور دیگر کے سر جاتا ہے جس کی وجہ سے کوہسار کالج کے طالب علموں نے پاکستان بھر سالانہ امتحانات میں ٹاپ پوزیشن حاصل کیں ۔طلباء وطالبات کے اعزاز میں منعقدہ استقبالیہ تقریب سے خطاب میں ڈاکٹر جمال ناصر چئیرمین پاکستان گرین ٹاسک فورس نےاعزازات بھی تقسیم کیے۔استقبالیہ تقریب میں طالب علموں سال دوم کےیاسر مغل ‘فرحان سید’ سیعدہ فرین، حفصہ ،رابعہ،آسیہ نایاب، سال سوئم سے حوارث اور دیگر نے پاکستان کی ثقافت اور کشمیر کاز کو اجاگر کیا۔اس موقع پر اخطبہ استقبالیہ میں پرنسپل کوہسار ہومیو پیتھک میڈیکل ڈاکٹر طاہر اقبال چوہدری نے نئے آنے والے طلباء وطالبات کو کوہسار کالج میں خوش آمدید کہا۔ تقریب کے مہمان خصوصی ڈاکڑ ناصر جمال نے نئے آنے والے طلباء وطالبات کو خوش آمدید کرتے ہوئے سخت محنت کی تلقین کی اور امید ظاہر کی کہ طلبہ دکھی انسانیت کی خدمت جاری رکھ کرکوہسارکالج کانام روشن کریں گے ۔

Kahsar, College, Organized, Session, For, Students, And, Teachers

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website