counter easy hit

پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو بھارت کے ویزے مل گئے

Pakistan blind cricket team

Pakistan blind cricket team

لاہور…….. پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو بھارت کے ویزے مل گئے، ٹیم ہفتے کو بھارت روانہ ہو گی۔
پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کی روانگی آخری لمحات تک خدشات کا شکار رہی، حکومتی کلیئرنس لیٹر نہ ہونے کی وجہ سے پی سی بی نے فنڈز جاری کرنے سے انکار کر دیا جبکہ ویزوں کا اجراء بھی تاخیر کا شکار رہا، اب دونوں مسائل حل ہو چکے، بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو بھارتی ویزے جاری کر دیئے گئے ہیں۔پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سلطان شاہ نے بتایا کہ پاکستان بلائنڈ ٹیم ہفتے کو واہگہ کے راستے بھارت پہنچ کر امرتسر سے کوچی جائے گی جہا ں 17 جنوری کو بلائنڈ ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب منعقد ہو گی۔