counter easy hit

محمد عامر کی 5 سال بعد انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی

Mohammad Amir's return

Mohammad Amir’s return

لاہور……..فاسٹ بولرمحمد عامر کی پانچ سال بعد انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی ہوئی، پہلی گیند وائیڈ کرائی، وکٹ تو صرف ایک حاصل کی لیکن بولنگ عمدہ کرائی۔
لارڈز کا مشہور زمانہ اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل تھا جس کی وجہ سے محمد عامر، محمد آصف اور سلمان بٹ کے ساتھ انٹرنیشنل کرکٹ سے باہر ہو گئے تھے۔ آج آکلینڈ میں سب کی نظریں محمد عامر پر مرکوزتھیں، لیکن ان کی پہلی گیند وائڈ قرار دی گئی۔ وائڈ بال کے بعد عامر نے ردھم حاصل کی،بس کبھی کپتان نے ساتھ نہ دیا، کبھی قسمت نے ساتھ نہ دیا لیکن سب نے اعتماد بہت کیا اور عامر کو پانچ سال بعد پہلی وکٹ بھی کپتان کی مدد سے ہی ملی۔