counter easy hit

دوسرا ڈبلیو ٹی اے ویمنز ڈبلز ٹائٹل ثانیہ مرزا اور مارٹینا ہنگز کے نام

Sania Mirza Martina Hangzhou

Sania Mirza Martina Hangzhou

سڈنی………بھار ت کی ثانیہ مرزا اور سوئٹرزلینڈ کی مارٹینا ہنگز نے سیزن کا دوسرا ڈبلیو ٹی اے ویمنز ڈبلز ٹائٹل جیت لیا، اس فتح کے ساتھ ہی دونوں نے مسلسل تیس میچ جیت کر نیا ریکارڈ بھی قائم کردیا۔
سڈنی میں کھیلے گئے ایونٹ کے فائنل میں ثانیہ اور ہنگز کا مقابلہ کیرولین گارسیا اور کرسٹینا پر مشتمل جوڑی سے تھا، بھارت، سوئس پیئر پہلا سیٹ چھ ایک سے ہار گیا لیکن بقیہ دونوں سیٹ میں ثانیہ اور ہنگز نے حریف جوڑی کا جم کر مقابلہ کیا اور سات پانچ اور دس پانچ سے بقیہ دونوں سیٹ میں فتح حاصل کرکے اعزاز اپنے نام کرلیا۔ اس فتح کے ساتھ ہی دونوں نے مسلسل تیس میچوں میں کامیابی کا نیا ریکارڈ قائم کردیا ، دونوں کا پیئر کی حیثیت سے ایک سال میں گیارہواں ٹائٹل بھی ہے۔