counter easy hit

پاک فوج نے مستول پاس کا کنٹرول سنبھال لیا: عاصم سلیم باجوہ

Asim Saleem Bajwa

Asim Saleem Bajwa

راولپنڈی (جیوڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا آپریشن خیبرون میں پاک فوج کو گزشتہ شب کارروائیوں میں مزید کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔

جیٹ طیاروں کی بمباری سے دہشت گردوں کا بھاری نقصان ہوا ہے۔ سیکورٹی فورسز نے خیبر ایجنسی کو افغانستان سے ملانے والے “مستول پاس” کا کنٹرول سنبھال لیا۔

دہشتگرد مستول پاس کے راستے پاکستان اور افغانستان کے درمیان نقل و حرکت کرتے تھے جسے بند کر دیا گیا ہے۔ خیبر ایجنسی کے علاقے سوکھ سے دہشتگردوں کو مار بھگایا ہے۔