counter easy hit

بریکنگ نیوز۔۔۔!!!! قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے بعد مشرق وسطیٰ کی بگڑتی ہوئی صورتحال، جنرل قمر جاوید باجوہ نے امریکہ کے لیے دوٹوک الفاظ میں پیغام جاری کر دیا

راولپنڈی (نیوز ڈیسک ) قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے بعد آرمی چیف کی جانب سے تمام فریقین سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل، جنرل قمر باجوہ نے امریکی وزیر خارجہ سے ہوئے رابطے کے دوران اپیل کہ کہ خطے میں امن اور استحکام کیلئے تمام فریقین تعمیری کردار ادا کریں، تمام فریقین میں مثبت رابطوں پر بھی زور دیا۔

خان کو بدنام کرنے چلی تھی۔۔۔ بھولا ریکارڈ نے حریم شاہ کی بیڈ روم کی تصویر شیئر کر کے عبرت کا نشان بنا دیا

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ سے ہنگامی ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ امریکی وزیرخارجہ نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو قاسم سلیمانی سے متعلق امریکی اقدام پر آگاہ کیا۔ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا کہ ایران خطے میں صورتحال کو کشیدہ کرنا چاہتا ہے۔

خطے میں امریکی مفادات کا تحفظ کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ امریکی مفادات ، اہلکاروں اور تنصیبات اور شراکت دارو ں کا تحفظ کریں گے۔

امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے اپنے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ قاسم سلیمانی سے نجات پانے پرعراقی عوام سڑکوں پر خوشی سے رقص کررہے ہیں اور یہ نعرے لگا رہے ہیں کہ اب کوئی سلیمانی نہیں۔

مائیک پومپیو نے عراق میں سلیمانی کی ہلاکت کے بعد عوامی رد عمل کی ایک ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں عراقی شہری سلیمانی کے قتل کے بعد سڑکوں پر جشن مناتے دیکھے جا سکتے ہیں۔

دوسری جانب پاکستان نے امریکا ایران کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ چارٹر کے مطابق دونوں ممالک کو ایک دوسرے کی خودمختاری کا احترام کرنا چاہئیے۔

یکطرفہ اقدامات اور طاقت کے استعمال سے اجتناب کیا جانا چاہیے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان مشرق وسطیٰ کی حالیہ صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔ چین نے بھی امریکا اور ایران کو موجودہ حالات میں تحمل کا مظاہرہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔PAKISTAN, ARMY, CHIEF, ANNOUNCED, THE, BIG, ABOUT, USA, ATTACK, ON, IRANI, GENERAL, SULAIMANIPAKISTAN, ARMY, CHIEF, ANNOUNCED, THE, BIG, ABOUT, USA, ATTACK, ON, IRANI, GENERAL, SULAIMANI

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website