counter easy hit

آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز کیلیے پاکستان کے 15رکنی سکواڈ کا اعلان

 لاہور: آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے پاکستان کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔

Pakistan announces 15-member squad for ODI series against Australia

Pakistan announces 15-member squad for ODI series against Australia

پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کے لئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ آسٹریلیا کے خلاف ایک روزہ میچوں کی سیریز کے لئے اظہر علی کو کپتان برقرار رکھا گیا ہے جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں شرجیل خان، بابراعظم، شعیب ملک، اسد شفیق، عمر اکمل، سرفراز احمد (نائب کپتان)، محمد رضوان، عماد وسیم، محمد نواز، محمد عامر، وہاب ریاض، حسن علی، راحت علی اور  محمد عرفان شامل ہیں۔ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز کھیلنے والی ٹیم میں شامل یاسر شاہ اور سہیل خان کو ڈراپ کیا گیا ہے جب کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں اچھی پرفارمنس کے باوجود کامران اکمل سلیکٹرز کے اعتماد پر پورا نہیں اتر سکے۔ اس کے علاوہ احمد شہزاد اور محمد حفیظ بھی قومی ٹیم کا حصہ بننے میں ناکام رہے ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 5 ایک روزہ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 13 جنوری کو برسبین میں کھیلا جائے گا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website