میلبرن: آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں شرمناک شکست سے دلبرداشتہ ہو کر قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا عندیہ دے دیا۔

Frustrated Misbah gave hints of retirement
دوسرے ٹیسٹ میں شکست کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے مصباح الحق کا کہنا تھا کہ مستقبل کے حوالے سے سوچنے کا وقت آگیا ہے، پرفارم نہیں کررہا تو ٹیم میں رہنے کا بھی حق نہیں ہے، ٹیم پر بوجھ نہیں بننا چاہتا اس لئے 2 یا 3 روز میں ریٹائرمنٹ سے متعلق فیصلہ کروں گا۔ذرائع کے مطابق مصباح الحق آسٹریلیا کے خلاف سڈنی میں شیڈول سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ سے قبل ریٹائر منٹ کا اعلان کرسکتے ہیں، سینئر بلے باز ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سے پہلے ہی ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں۔








