counter easy hit

چین میں پاکستان کے سفیرمعین الحق کی چین کے ڈپٹی پارٹی سیکرٹری اور چنگ ڈاؤ اور میئر کے چاؤ ہاوشی سے ملاقات

اسلام آباد(ایس ایم حسنین)پاکستان اور چین کے اہم علاقائی، اقتصادی اور تجارتی مرکز چینگ ڈائو کے درمیان تعلقات میں اضافے کے بے شمار مواقع موجود ہیں۔ اس بات پر چین میں پاکستان کے سفیرمعین الحق کی چین کے ڈپٹی پارٹی سیکرٹری اور چنگ ڈاؤ اور میئر کے چاؤ ہاوشی سے ملاقات میں اتفاق کیا گیا۔ملاقات کے دوران دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔فریقین نے سرمایہ کاری ، تجارت اور سیاحت کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید گہرا کرنے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔پاکستانی سفیر نے گرمجوشی سے خیر مقدم کرنے کیلئے میئر ژاؤ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں چنگڈاو کے میئر کی حیثیت سے حالیہ تقرری پر مبارکباد پیش کی۔سفیر نے مختلف شعبوں میں پاکستان اور چنگ ڈاؤ کے مابین بڑھتے ہوئے تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا۔چنگ ڈاؤ میں پاکستانی سفیر کا خیر مقدم کرتے ہوئے میئر نے انہیں علاقائی اقتصادی اور تجارتی مرکز کی حیثیت سے چنگ ڈاؤ کی بڑھتی ہوئی اہمیت سے آگاہ کیا۔انہوں نے اس بات کو اجاگر کیا کہ چین کے سدا بہار تزویراتی شراکت دار کی حیثیت سے ، صوبائی حکومت اور چنگ ڈاؤ کے نجی اور سرکاری کاروباری اداروں نے پاکستان کے ساتھ تجارتی اور ثقافتی روابط کو مزید وسعت دینے کو اولین ترجیح دی ہے۔میئر نے امید ظاہر کی کہ ایسے وقت میں جبکہ پاکستان اور چین 2021 میں سفارتی تعلقات کے قیام کی 70 ویں سالگرہ منا رہے ہیں ، اس سال چنگ ڈاؤ اور پاکستان کے مابین دوطرفہ روابط کئی گنا بڑھ جائیں گے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website