counter easy hit

چین کے شہر چنگڈاو میں پاکستان۔چائنہ سنٹر کا افتتاح، سفیر معین الحق

اسلام آباد(ایس ایم حسنین)چین کے شہر چنگڈاو میں پاکستان۔چائنہ سنٹر کا افتتاح کردیا گیا۔چین میں تعینات پاکستان کے سفیر معین الحق اور چنگڈاو شہر کے ضلع جائی ژو میں پارٹی سیکرٹری اور شنگھائی تعاون تنظیم ڈیمونسٹریشن ایریا کے ڈائریکٹر جنرل لیو جیان جون نے سنٹر کا مشترکہ افتتاح کیا۔اس سنٹر کا مقصد پاکستان کے چین سمیت دیگر ایس سی او ممالک کے ساتھ مختلف شعبوں میں روابط کا فروغ ہے۔ چینی ریڈیو کے مطابق اس موقع پر اپنے خطاب میں پاکستانی سفیر نے کہا کہ 2017میں ایس سی او کا رکن بننے کے بعد پاکستان مشترکہ مقاصد کے حصول کے لیے تنظیم کے دیگر رکن ممالک کے ساتھ قریبی مشاورت کر رہا ہے۔انہوں نے پاکستان اور تنظیم کے دیگر رکن ممالک کے درمیان تجارت ،سرمایہ کاری ،کھیل ،سیاحت اور افرادی تبادلوں کو فروغ دینے کے لیے سنٹر کے قیام کو انتہائی اہمیت کا حامل قرار دیا۔انہوں نے اس موقع پر سنٹر کے قیام میں چنگڈاو کی حکومت کا بھی شکریہ ادا کیا۔

PAK-CHINA, FREINDSHIP, CENTRE, INAUGURATED, IN, CHENGDU, CHINA, MOEEN UL HAQ

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website