counter easy hit

سربراہ پاک بحریہ کی سعودی فوجی قیادت سے ملاقات

اسلام آباد(ایس ایم حسنین)پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نے منگل کے روز سعودی افواج کے چیف آف سٹاف جنرل فیاض الرویلی سے ان کے دفتر میں
ملاقات کی ہے۔ عرب خبررساں ادارے کے مطابق اس موقع پرسعودی

PAKISTAN,NAVY,CHIEF, MEET, SAUDI ARABIAN, CHIEF GEN. FAYAZ , IN ,HIS,OFFICE

عرب اور پاکستان کے درمیان تعاون کی راہوں خصوصا دفاعی شعبوں میں تعاون کے طور طریقوں کا جائزہ لیا گیا. سعودی وزارت دفاع کے ٹوئٹر اکاونٹ پر جاری بیان کے مطابق اس موقع پر دونوں ملکوں کے درمیان سیکیورٹی اور عسکری تعاون کو فروغ دینے کی اہمیت بھی زیر بحث آئی جبکہ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔  اس موقع پر جنرل فیاض اور ایڈمرل محمد امجد خان نے ایک دوسرے کو یادگاری تحائف پیش کیے۔ سعودی بحریہ کے کمانڈر لیفٹننٹ فہد الغفیلی بھی موجود تھے۔  سعودی بحریہ کے کمانڈر فہد الغفیلی سے بھی پاکستانی بحریہ کے سربراہ اور ہمراہ آئے وفد نے الگ سے بھی ملاقات کی ہے۔ فہد الغفیلی نے سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان دوستانہ تعلقات اور تعاون کے رشتوں کے حوالے سے خیالات کا اظہار بھی کیا

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website