yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریںفرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں
    • ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟
    بین الاقوامی خبریں
    • فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریںفرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں
    • What Happens to Melania Trump If President Dies?اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
کالم

درد دل کے واسطے پیدا کیا انسان کو

Yes 2 Webmaster March 22, 2015 1 min read
Sad Man
Share this:
Sad Man
Sad Man

تحریر : الیاس محمد حسین
آج ہماری دنیا میں سوچنے والے کم، اور غورو فکر کرنے والے اس سے بھی کم بلکہ خال خال رہ گئے ہیں حالانکہ مومن کیلئے انتہائی ضروری ہے جو سوچتا نہیں حال مست مال مست کی طرح ہے اپنی ذات کے خول میں بند دوسروں کے بارے سوچنا،ان کے دکھ درد میں شریک ہونا انسانیت کا تقاضا ہے اور ایک مسلمان کا شیوہ ۔۔۔لیکن اب دن رات مال جمع کرنے کی فکر، دولت کمانے کے جائز ناجائز طریقوںپر غور ہی انسان کے دل و دماغ پر حاوی رہتاہے آپ کو دوسروں سے کچھ تو مختلف نظر آنا چاہیے صرف اپنے متعلق سو چنا رہبانیت ہے اسلام اس کے سخت خلاف ہے کیونکہ رہبانیت تو انسانیت کی دشمن ہے اچھا آج سے آپ ایک کام کریں روزانہ اور تسلسل کے ساتھ۔۔۔اپنے گلی محلے یا جاننے والوں میں جو کم وسائل ہیں یا جن کے بیشتر فیملی ممبر بیرون ِ ممالک روزگار کیلئے گئے ہوئے ہیں ان سے علیک سلیک تھوڑی سی بڑھا دیں آج ہمارے معاشرے میں اکثر لوگ تنہائی کے مارے ہوئے ہیں وہ خوشگوارزندگی جینا چاہتے ہیں کسی بیمار کا آپ حال چال دریافت کرلیں گے یا کسی سے ہنس کر دو باتیں ۔۔۔تہ یقین جانئے آپ دونوں پر اس کا خوشگوار اثر پڑے گا ایک پنجابی شاعر نے کیا خوب کہا ہے
جیون اے دکھ ونڈانا۔۔ تے اگ بیگانی سڑنا
مرنے دی خاطر جینا ۔۔ تے جینے دی خاطر مرنا
جیون اے ڈھینا ڈھونا جیون اے کھینا کھونا
جیون اے ٹردے رہنا۔۔ تے کوئی پڑا نہ کرنا

ایک دوسرے کے کام آنا ایک اچھے معاشرہ کی تشکیل کا بنیادی نقطہ ٔ آغازہے د نیا کے ہر مذہب۔۔ہر نبی اور درددل رکھنے والے نے انسانیت کی بلا امیتاز خدمت کی تلقین کی ہے دین اسلام تو ہے ہی سراسر انسانیت کی فلاح کا مذہب ہے بدقسمتی سے انتہا پسندوںنے اسلامی تعلیمات کو مسخ کرکے رکھ دیا ہے پاکستان میں تو یہ صورت ِ حال مزید ابتر ہوگئی ہے حالانکہ ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے آج ہمیں ایک قوم بننے کی ضرورت پہلے سے بھی کئی گنا زیادہ ہے
اخوت اس کو کہتے ہیں ،کانٹا چبھے جو کابل میں
عرب کا ہر پیرو جواں بے تاب ہو جائے

بدقسمتی سے ہم ایک قوم کے تقاضوں پر پورے نہیں اترتے مجھے تو محسوس ہوتا ہے جیسے ہم سب ہجوم ہیں، تماشائی ہیں ایک دوسرے کو دکھ میں مبتلا دیکھ کر خوش ہوتے رہتے ہیں اس کیفیت سے باہر نکلنے کیلئے کچھ نہیں کرتے۔ ہم قوم اس وقت بن سکتے ہیں جب لالچ ، بغض،مفادپرستی کے خول سے باہر آجائیں ہم الحمداللہ مسلمان ہیں اور مسلمان کا سب سے بڑا وصف اخوت ہے،ہمدردی ہے، ایثار ہے، قربانی ہے اور محبت ہے اور یہی پیغام خلیل اللہ ہے ،ہرعید کا درس ہے اور نبی معظم کی تعلیمات۔۔۔ جن کو ہم نے فراموش کردیا ہے
درددِل کے واسطے پیدا کیا انسان کو
ورنہ طاعت کیلئے کم نہ تھے کروبیاں

ہر شخص بالخصوص ہر مسلمان میں یہی جذبہ کارفرما ہونا چاہیے کہ جس سے جتنی ہو سکے دکھی انسانیت کی خدمت ضرور کرے بلا شبہ اللہ رب العزت دلوں کے بھید جانتے ہیں ہمیں خلوص نیت سے بے لوث خدمت کرنا ہوگی ۔۔ہردل کی خواہش ہونی چاہیے کہ میں کسی کے کام آسکوں۔ بے بس ،اپنے سے کمزور اور معاشرہ کے کچلے اور سسکتے لوگوںکی دعائیں لینا ہے اس میں کوئی سیاست ، کوئی نمائش نہیں ہونی چاہیے یہ عمل صرف اور صرف اللہ اور اس کے پیارے حبیب ۖ کی خوشنودی کیلئے ہے کیونکہ اللہ تبارک تعالیٰ نے انسان کو ایثار و محبت کیلئے منتخب کیا یہی جذبہ اس کی تخلیق کی بنیادہے ہم تو پھر مسلمان ہیں جن کو حکم ہے کہ اگر تمہارا ہمسایہ بھوکا ہے تو تم کامل مسلمان نہیں۔ وہ سفید پوش ،غریب ،مستحقین ، نادار لوگ جو کم وسائل کی وجہ سے بے بس ہوگئے ہیں وہی عظیم جس نے نئی شمع اک جلادی

کے مصداق معاشرہ کے مخیر اور دل میں درد رکھنے والے ان کی بلا امتیاز خدمت کریں میرے خیال میں یہی عبادت ہے۔۔امام غزالی فرماتے ہیں اللہ تبارک تعالیٰ کو عا جز لوگ بہت پسندہیں لیکن دولت مند عاجز انتہائی پسند ہیں جو لوگ مرنے کے بعد زندہ رہنا چاہتے ہیں انہیں چاہیے کہ صالح اعمال کریں کیونکہ درخت اپنے پھل اور انسان اپنے عمل سے پہچانا جاتاہے۔ہماری کوشش اور خواہش ہ بس یہی ہونی چاہیے کہ زیادہ سے زیادہ سفید پوش ،غریب ،مستحقین ، نادار لوگ جو کم وسائل رکھتے ہیں کی خدمت کریں تا کہ اللہ اور اس کا رسول راضی ہو سکے یہی ایک مسلمان کا مقصود و حاصل ہے اللہ ہماری عاجزی کو قبول کرے (آمین)
اپنے لئے تو سب ہی جیتے ہیں اس جہاں میں
ہے زندگی کا مقصد اوروں کے کام آنا

دوسروںکے دکھ سکھ میں شراکت زندگی کی معراج ہے اسی سے اپنی ذات کے خول میں بند لوگوںکی زندگیوں میں انقلاب آ سکتاہے اور نفرتیں کم ہونے میں مدد مل سکتی ہے اور ہمارے ماحول، گھروں اورمعاشرے میں پھیلی مایوسی تحلیل ہو جائے گی کیونکہ صرف اپنے متعلق سو چنا رہبانیت ہے اور ہم نے اس کے خلاف آواز بلند کرتے رہناہے کیا آپ تیار ہیں اس مشن کیلئے؟انسانیت سے پیارکرنے والے اس مقصدکیلئے روزانہ آدھ گھنٹہ بھی وقف کریں تو معاشرہ میں کافی بہتری لائی جا سکتی ہے۔

Ilyas Muhammad Hussain
Ilyas Muhammad Hussain

تحریر : الیاس محمد حسین

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Imran Khan
Previous Post پٹھان آدمی ہوں میری ایک ہی بات ہے
Next Post قیام پاکستان کے اغراض و مقاصد
23 March Pakistan Day

Related Posts

فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

August 15, 2026
ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

August 15, 2026
زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

August 15, 2026
What Happens to Melania Trump If President Dies?

اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟

July 18, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.