yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
خبریں

ہمارا دین سے رویہ

MH Kazmi February 23, 2017February 23, 2017 1 min read
OUR, BEHAVIORS, AND, OUR, FAITH, ISLAM
Share this:

OUR, BEHAVIORS, AND, OUR, FAITH, ISLAMدین اور اِس سے جُڑی تمام حکایات، علامات، اشیاء، رسم و رواج، طور طریقے اور لوگ کسی بھی معاشرے کی اکائی تصور ہوتے ہیں۔ معاشرے، تہذیب و تمدن اور ثفاقت کا دین سے دامن اور چولی کا ساتھ ہے۔ یہ ابد سے چلا آرہا ہے اور ازل تک رہے گا۔ کبھی دین ثقافت کا دھارا موڑ دیتا ہے تو کبھی ثقافت دین کے آڑے آجاتی ہے اور گاہے بہ گاہے یہ دونوں یونہی ساتھ ساتھ کسی شخص، قوم، ادارے یا معاشرے کی تعمیر کرتے چلے جاتے ہیں۔

دینی رویہ اور دین سے رویہ دو الگ الگ چیزیں ہیں، دینی رویہ سے مراد ہمارا طرزِ عمل ہے دین کے فرائض پر، مثلاً ہم نماز کیسے پڑھتے ہیں، روزہ کیسے رکھتے ہیں، داڑھی کے بارے میں کیا خیال ہے، شرعی پردہ کے بارے میں کیا سوچ ہے، حلال و حرام  وغیرہ وغیرہ۔

دین سے رویہ سے مراد ہمارا برتاؤ، دین سے متعلق تمام چیزوں اور لوگوں سے کیسا ہے؟ ہمارے معاشرے میں سینکڑوں ایسے لوگ ملتے ہیں جن کا دینی رویہ تو قدرے بہتر ہوتا ہے مگر دین سے رویہ نہایت بُرا۔ چلیں میں مثال سے سمجھاتا ہوں۔ ہم میں سے کتنے ہیں جو مسجد کے سامنے تھوکنے، ہارن بجانے، گاڑی میں چلتے میوزک کی آواز کو کم کرنے کے بارے میں سوچتے ہیں؟ کتنے ہیں جو مسجد کی صفائی کا اپنے گھر کی صفائی جتنا ہی خیال رکھتے ہیں؟ آخر مسجد اُسی اللہ کا گھر ہے جس کی ہم عبادت کرتے ہیں۔ یہ انداز ہمارا ہر جگہ ہے، قربانی کی بڑی تیاری مگر قربانی کے جانور کی درگت بناتے رہتے ہیں۔ قرآن سے بڑی محبت مگر اُس کو پڑھنے والے مدرسے کے بچے جاہل کہلائیں؟ اور سب سے زیادہ شامت بے چارے مولویوں کی آتی ہے۔

دنیا سے لاتعلق، جاہل، بد تمیز، مُلا، اور پتا نہیں کیا کیا القابات اور جملے ہم نے نکال رکھے ہیں، اُن کی جان جلانے کو۔ جتنے طعنے ہمارے معاشرے میں مولوی سنتے ہیں، اتنے تو چور اُچکے اور ایسے ویسے کام کرنے والے بھی نہیں سنتے۔ مگر شاباش ہے ان کی ہمت کو کہ آپ سے گالیاں بھی کھاتے ہیں اور آپ کے نکاح بھی پڑھاتے ہیں، جنازے بھی پڑھاتے ہیں اور آپ کے بچوں کو قرآن و نماز بھی یہی سکھاتے ہیں۔ اگر یہ اتنے ہی بُرے ہیں تو اپنے باپ دادا کی لاش لے جا کر کسی مشہور صحافی یا گلوکار سے جنازہ کیوں نہیں پڑھوا لیتے؟ پھر یہ بیک ورڈ مولوی ہی کیوں یاد آتے ہیں؟

دین کی نسبت والوں کے ساتھ یہ انتقامی رویہ میں نے کسی اور ملک میں نہیں دیکھا۔ امریکہ میں (ننز) پردہ کرتی ہیں، مگر آج تک انہیں دقیانوسی ہونے کا طعنہ نہیں ملا۔ پادریوں کو کوئی گالم گلوچ نہیں کرتا۔ حکومت بھی بھرپور ساتھ دیتی ہے، یہودی بھی اپنے علماء کو اپنے معاشرے کی اساس سمجھتے ہیں اور آنکھ بند کرکے مالی و اخلاقی مدد کرتے ہیں۔ یہاں سری لنکا میں تو بدھسٹ مونکس کی بڑی ہی عزت ہے۔ ہر چودھویں کی رات کو ’پویا‘ کی چھٹی ہوتی ہے، جس میں یہ لوگ شام کو اپنی مذہبی عبادت گاہوں میں جاکر اپنی مقدس کتاب ’گاتا‘ جس میں لارڈ بدھا کی باتیں لکھی ہیں، وہ پڑھتے ہیں اور اُس دن گھروں میں گوشت نہیں پکاتے۔ اب سال کی 12 چھٹیاں تو یہ ہوگئیں مگر یہاں تو کوئی دین کے نام پر اپنا ایجنڈا پیش نہیں کرتا۔ لیکن اسلامی جمہوریہ پاکستان میں ہمارے معاشرے کا مظلوم ترین طبقہ یہی مدرسے کے بچے اور اساتذہ ہیں۔

زکوۃ (جو کہ مال کا میل ہوتا ہے) اِس سے پل بڑھ کر جوان ہونے والے اور اب تو وہ بھی حرام کے مال کی زکوۃ، اس پر بھی اگر وہ اپنا وجود بر قرار رکھتے ہیں اور دین کی طرف بلاتے ہیں تو سلام ہے ان کی عظمت کو، آپ ایک دن مدرسے میں لنگر کا کھانا نہیں کھا سکتے۔

اس کے باوجود وہ پیسہ جوڑ جوڑ کر ادارے پر ادارے بناتے چلے گئے، حرام کا ہی سہی، جو آپ نے دیا انہوں نے وہ لگا دیا۔ آپ لوگوں نے اپنے حلال سے کون سا تیر مار لیا؟ کتنے ادارے، اسکول اور تربیت گاہیں بنالیں؟ آج بھی آپ کو 2 سو روپے کے جوڑے میں کوئی مولوی مل جایئگا جس نے کچھ کروڑ کا ادارہ بنایا ہوگا، ہمیں بڑی مشکل پیش آئے گی ایسی کسی مثال کو اپنی زندگی میں ڈھونڈنے میں۔

خدارا! تنقید برائے تنقید کا دھندہ بند کریں، کسی دینی شخص کے ساتھ کچھ دن گزار لیں۔ اچھے بُرے ہر جگہ ہوتے ہیں، آپ اپنی رائے بدلنے پر ضرور مجبور ہوجائیں گے۔ خدا نے اگر پوچھ لیا کہ میرے دین سے منسلک ہر ہر شے سے اتنی نفرت رکھنے کے بعد میرے پاس کیا لینے آئے ہو تو کیا جواب دو گے؟

میں بھی سوچ رہا ہوں آپ بھی سوچئے!

نوٹ:یس نیوز اور اس کی پالیسی کا اس بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

ذیشان الحسن عثمانی

Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
HISTORICAL, IMPORTANCE, OF, LANGUAGES, RELATED, TO, MOUNTAINS
Previous Post پہاڑی زبان کی تاریخی اہمیت اور مستقبل
Next Post ایک سوال کا جواب اور دہلیز
OUR, DOORSTEP, PLEASE, ANSWER, A, QUESTION

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.