counter easy hit

اورکزئی میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 10 دہشت گرد ہلاک، 12 ٹھکانے بھی تباہ

Security Forces Operations

Security Forces Operations

اورکزئی (جیوڈیسک) سیکیورٹی فورسز نے اورکزئی کے علاقے شیخان میں سرچ آپریشن کر کے 10 دہشت گرد ہلاک جبکہ 6 کو گرفتار کر لیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے اورکزئی ایجنسی کے علاقے شیخان میں سرچ آپریشن کیا جس کے نتیجے میں 10 دہشت گرد ہلاک جب کہ شدت پسندوں کے 12 ٹھکانے بھی تباہ ہوئے۔

ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے 6 دہشت گردوں کو گرفتار بھی کیا جنہیں تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔