counter easy hit

پاک فضائیہ کا میراج طیارہ سونمیانی کے قریب گر کر تباہ

Pakistan Air Force Plane Crash

Pakistan Air Force Plane Crash

کراچی (جیوڈیسک) پاک فضائیہ کا میراج طیارہ سونمیانی کے قریب گر کر تباہ ہوگیا تاہم حادثے میں پائلٹ محفوظ رہا۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق میراج طیارہ معمول کی تربیتی پرواز پر تھا کہ اسی دوران سونمیانی کے قریب جنگل میں گر کر تباہ ہوگیا تاہم حادثے میں پائلٹ محفوظ رہا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ طیارہ گرنے کے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے جس کے بعد اس کی اصل وجوہات کا پتہ چل سکے گا۔