counter easy hit

رائے منصب علی خاں لورز سوسائٹی کے زیر اہتمام مقامی شادی ہال میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا

Opinion counterpart

Opinion counterpart

ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس)رائے منصب علی خاں لورز سوسائٹی کے زیر اہتمام مقامی شادی ہال میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں مسلم لیگی ایم این اے ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل ،تحصیل جنرل سیکرٹری ننکانہ رائے رضوان سلطان کھرل ،سابق جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار علی عمران اعوان ،میونسپل کمیٹی ننکانہ کی چیئر مین شپ کے لئے متوقع مسلم لیگی امیدوار راؤ فہیم السلام ،رائے صفدر علی خاں کھرل ،منتخب چیئر مین رائے ملازم حسین المعروف عبد اللہ مجاہد ،کونسلرز ،سیاسی و سماجی رہنماؤں اور صحافیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔افطاری سے قبل سابق مسلم لیگی ایم این اے رائے منصب علی کھرل کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لئے قرآن خوانی اور خصوصی دعا کروائی گئی ،افطار ڈنر کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل ،علی عمران اعوان اور رائے رضوان سلطان سمیت دیگر مقررین نے کہا کہ رائے منصب علی خاں ایک شخص نہیں بلکہ ایک شخصیت کا نام تھا ،انہوں نے اپنا سیاسی کیر یئر سے ثابت کیا کہ وہ لوگوں سے پارٹی سے بالاتر ہو کر پیار کرنے والے لیڈر تھے انہوں نے کہ کہا رائے منصب علی خاں نے ساری زندگی شرافت ،دیانت اور خدمت کی سیاست کی تھی جس کی آج بھی لوگ مثال دیتے ہیں ،مرحوم رائے منصب علی خان انتقامی سیاست کے سخت خلاف تھے ،ایم این اے ڈاکٹر شذرہ منصب کھرل نے کہا کہ وہ اپنے مرحوم باپ کے مشن کو آگے بڑھائیں گی ،اپنے دو سالہ سیاسی کیر یئر کے ہر موڑ پر اپنے والد کی بتائی ہو ئی باتوں سے رہنمائی لی ہے ۔